نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
چوّن (54) پیرالمپک ایتھلیٹ بھارت کی نمائندگی کریں گے اور ٹوکیو پیرالمپک میں تمغہ جیتنے کے لئے 25 اگست سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے
سبھی 54 ایتھلیٹ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں
Posted On:
22 AUG 2021 4:12PM by PIB Delhi
اہم حقائق:
- 54ایتھلیٹوں کے ساتھ کسی بھی پیرالمپک میں بھارت کے ذریعے بھیجی گئی اب تک کی یہ سب سے بڑی ٹیم ہے۔
- بھاوینا اور سونل بین پہلے دن یعنی 25 اگست کو ٹوکیو میں اپنے آخری کوالیفکیشن راؤنڈ کا آغاز کریں گی۔ وہ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کور گروپ کا حصہ ہیں۔
- ارونا خواتین کے انڈر- 49 کلوگرام میں کے44 زمرے میں حصہ لیں گی۔ وہ 2 ستمبر کو راؤنڈ-آف- 16 راؤنڈ سے اپنے مسابقے کا آغاز کریں گی۔ وہ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں۔
- سکینہ، جو خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں حصہ لیں گی، دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی واحد بھارتی خاتون پیرالمپک کھلاڑی ہیں۔
بھارت کے 54 ایتھلیٹ تیر اندازی، ایتھلیٹکس (ٹریک اینڈ فیلڈ)، بیڈمنٹن، تیراکی، ویٹ لفٹنگ سمیت 9 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ کسی بھی پیرالمپک میں بھارت کے ذریعے بھیجی گئی اب تک کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ سبھی 54 ایتھلیٹ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں۔
ریاست گجرات کی بھاوینا پٹیل اور سونل بین پٹیل، دونوں پیرالمپک کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ یہ جوڑی بالترتیب پیرا ٹیبل ٹینس ویمنس سنگل وہیل چیئر کلاس4 کٹیگری اور ویمنس سنگل وہیل چیئر کلاس3 کٹیگری میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ ویمنس ڈبلس مقابلے میں بھی جوڑی کی شکل میں حصہ لیں گی۔
(تصویر: سونل بین پٹیل)
بھاوینا اور سونل بین اپنے کوالیفکیشن راؤنڈ کی شروعات ٹوکیو میں پہلے دن یعنی 25 اگست کو کریں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 25، 26 اور 27 اگست کو ہوں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل بالترتیب 28 اور 29 اگست کو ہوں گے۔
(تصویر: بھوینا)
دونوں کھلاڑیوں نے احمدآباد میں واقع بلائنڈ پیپلس ایسوسی ایشن میں ٹرینر للن دوشی کی دیکھ بھال میں ٹریننگ لی ہے۔ بھاوینا جہاں اس وقت اپنے زمرے میں دنیا میں 8ویں مقام پر ہیں، وہیں سونل بین 19ویں مقام پر ہیں۔ دونوں سردار پٹیل ایوارڈ اور ایکلوویہ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور انھوں نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے بھی جیتے ہیں۔
دونوں کھلاڑی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کور گروپ کا حصہ ہیں اور دونوں کو بین الاقوامی مسابقوں میں حصہ لینے کے معاملے میں بھارت سرکار سے اہم تعاون حاصل ہوا ہے۔ بھاوینا کو ذاتی ٹریننگ کو ٹی ٹی ٹیبل، روبوٹ اور ٹی ٹی وہیل چیئر اور مجوزہ ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کی تیاری کے لئے فیزیو تھیریپی، ڈائٹیشین یعنی ماہر غذا، ماہر نفسیات اور ٹریننگ فیس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے لئے ٹیبل ٹینس بال، پلائی، ربر، گوند وغیرہ جیسے کھیل سے متعلق متعدد خصوصی ساز و سامان کی خرید کے لئے مالی مدد بھی ملی ہے۔
پیرا ٹی ٹی سے جڑی اپنی بڑی بہنوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیرا لمپک کھیلوں میں پیرا تائیکوانڈو میں بھارت کی واحد نمائندہ 21 سالہ ارونا تنور ہوں گی۔ ہریانہ کی ارونا خواتین کے 49 کلوگرام سے کم وزن کے، کے44 زمرے میں حصہ لیں گی۔ وہ 2 ستمبر کو راؤنڈ-آف -16 راؤنڈس میں اپنا جوہر دکھائیں گی۔
(تصویر: ارونا تنور)
ارونا اس وقت کے-44 زمرے کے 30ویں مقام پر ہیں اور وہ 2018 میں ویتنام میں منعقدہ ایشیائی پیرا تائیکوانڈو چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ساتھ ہی وہ 2019 میں ترکی میں منعقدہ عالمی پیرا تائیکوانڈو چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں اور انھیں کھیل سے متعلق متعدد خصوصی ساز و سامان کی خرید کے لئے مالی مدد بھی ملی ہے۔
(تصویر: ارونا تنور)
پیرا پاور لفٹنگ کے لئے بھارت جے دیپ اور سکینہ خاتون کی شکل میں دو بہترین کھلاڑیوں کو وہاں بھیج رہا ہے، جہاں ایک جانب مغربی بنگال میں پیدا ہوئی سکینہ بنگلورو واقع سائی (ایس اے آئی) نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس میں ٹریننگ لے رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب ہریانہ کے رہنے والے جے دیپ روہتک میں واقع راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ یہ دونوں ہی ٹاپس کے کور ٹیم کا حصہ ہیں۔
سکینہ، جو خواتین کے 50 کلوگرام تک کے زمرے میں حصہ لیں گی، اب تک کی واحد بھارتی خاتون پیرالمپین ہیں، جنھوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں کوئی تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے سال 2014 میں گلاسگو میں یہ تمغہ جیتا تھا۔ وہ پیرا ایشین گیمس 2018 میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ بچپن میں ہوئی پولیو کی سنگین بیماری کی وجہ سے ہی سکینہ معذوری کا شکار ہوگئی ہیں۔ میٹرک تک پڑھائی کرنے کے بعد انھوں نے دلیپ مجمدار اور اپنے موجودہ کوچ فرمان باشا سے حاصل مالی مدد کی بدولت سال 2010 میں پاور لفٹنگ کی ٹریننگ شروع کی۔
(تصویر: سکینہ خاتون)
جے دیپ، جو مردوں کے 65 کلوگرام تک کے زمرے میں حصہ لے رہے ہیں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا میں معاون کوچ ہیں۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کو تین سے بھی زیادہ بین الاقوامی مسابقوں میں حصہ لینے اور کھیل کٹ سے لیس اسپورٹس سائنس سپورٹ کے ساتھ قومی کوچنگ کیمپوں میں حصہ لینے میں بھارت سرکار کی جانب سے اہم تعاون حاصل ہوا ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی 27 اگست کو اپنے اپنے فائنل راؤنڈ میں ٹوکیو میں کھیلیں گے۔
(تصویر: جے دیپ)
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 8186
(Release ID: 1748142)
Visitor Counter : 210