بجلی کی وزارت
پی ایف سی کا ٹیکس کے بعد مجموعی منافع 2021 کی پہلی سہ ماہی سے 28 فیصد بڑھا
Posted On:
12 AUG 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12/اگست2021 ۔ توانائی کی وزارت کے تحت بھارتی مالی ادارہ پاور فائیننس کارپوریشن لمیٹڈ کا ٹیکس کے بعد اسٹینڈ ایلون پرافٹ مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 34 فیصد بڑھ گیا۔ پہلی سہ ماہی کے نتائج کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
اسٹینڈ ایلون:
سال 2021 کی پہلی سہ ماہی سے 34 فیصد بڑھے ٹیکس کے بعد اسٹینڈ ایلون پرافٹ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے 1700 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پی اے ٹی 2274 کروڑ روپئے رہا۔
سال 2021 کی پہلی سہ ماہی سے 15 فیصد زیادہ ہوئی مجموعی سودی آمدنی 2021 کی پہلی سہ ماہی کے 3073 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 3525 کروڑ روپئے رہی مجموعی سودی آمدنی۔
فی شیئر 2.25 روپئے کا عبوری منافع کا اعلان کیا گیا۔
منافع میں اضافہ کے سبب 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پی ایف سی کا نیٹ ورتھ 17 فیصد بڑھ کر 54739 کروڑ روپئے ہوگیا، جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 46940 کروڑ روپئے تھا۔
30 جون 2021 کو کمپنی کا کیپٹل ایڈیکوئیسی ریشیو 20 فیصد کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 21.16 فیصد سی آر اے آر ہوگیا۔ کیپٹل ایڈیکوئیسی مجوزہ ریگولیٹری لمٹ پر ایک کمفورٹیبل سطح ہے۔
توازن کو بہتر بنانے کے مقصد سے، اسٹیج III (این پی اے) اثاثہ جات پر پروویژننگ کوریج 65 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، اس سے پہلے کے تین سال میں مجموعی این پی اے 2 فیصد کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
303758 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ تجویز شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم کو آگے بڑھنے کے لئے اہم پیشہ ورانہ مواقع دستیاب کرائے ہیں۔ ہماری ذیلی آر ای سی کے ساتھ پی ایف سی کو اسکیم کے نفاذ کو آسان بنانے کے لئے نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔
کنسولیڈیٹیڈ
سال 2021 کی پہلی سہ ماہی سے ٹیکس کے بعد کنسولیڈیٹیڈ پرافٹ 28 فیصد بڑھ گیا ہے۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے 3557 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پی اے ٹی 4555 کروڑ روپئے ہوگیا۔
سال 2021 کی پہلی سہ ماہی سے آپریشنز سے کنسولیڈیٹیڈ ریوینیو 12 فیصد بڑھ گیا۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے 16914 کروڑ روپئے سے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں کنسولیڈیٹیڈ ریوینیو 18965 کروڑ روپئے کی سطح پر پہنچ گیا۔
لون ایسیٹ بک 9.5 فیصد بڑھ گئی – 2021 کی پہلی سہ ماہی کی 684383 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں لون ایسیٹ بک بڑھ کر 749373 کروڑ روپئے ہوگئی۔
اسٹریسڈ ایسیٹ کے حل کے سبب کنسولیڈیٹیڈ نیٹ این پی اے ریشیو کم ہوکر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 1.80 فیصد رہ گیا، جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 3.15 فیصد تھا۔
آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ڈسکومس کو لیکویڈیٹی سپورٹ
بھارت سرکار کے ذریعے اعلان کردہ آتم نربھر ڈسکومس لیکویڈیٹی سپورٹ کے تحت پی ایف سی اور اس کی ملحقہ آر ای سی نے ابھی تک کل 135537 کروڑ روپئے منظور کئے اور 79678 کروڑ روپئے تقسیم کئے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
8153U-NO.
(Release ID: 1747980)
Visitor Counter : 252