وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے منصوبہ بند خریداری سے متعلق تفصیلات ایم او ڈی/سروسزکی  ویب سائٹ پر شائع کرنے کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 20 AUG 2021 4:34PM by PIB Delhi

        اہم نکات:

  • 'کاروبار میں آسانی' کو فروغ دینے اور سرمائے کے حصول کے عمل میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ
  • انڈسٹری او ای ایم کے ساتھ ٹکنالوجی ٹائی- اپس کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے ، پروڈکشن لائنز اور صلاحیت بڑھانے کے لیے عمل شروع کر سکتی ہے
  • تفصیلات ایم او ڈی/سروسز کی ویب سائٹ پر منظوری ملنے  کے ایک ہفتے کے اندر شائع کی جائیں گی
  • سیکورٹی کے پہلو کو ذہن میں رکھا جائےگا

 

 دفاعی صنعت نے باقاعدہ طور پر وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی طرف سے منصوبہ بند خریداری کی تفصیلات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے زور دیا ہے ، خاص طور پر لاگت ، مقدار ، آف سیٹس ، ٹرائلز ، ٹکنالوجی کی منتقلی وغیرہ کے حوالے سے ، جنھیں ایکسیپٹنس آف نیسسٹی (اے اواین )اسٹیج تصور کیاجارہاہے ۔

'کاروبار میں آسانی' کو فروغ دینے اور سرمایہ کے حصول کے عمل میں زیادہ شفافیت فراہم کرنے کے لیے ، صنعت کی خواہشات کے مطابق ، وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سروس ہیڈ کوارٹر/ایم او ڈی کی ویب سائٹ پر متعلقہ تفصیلات منظوری ملنے کے ایک ہفتہ کے اندر  شائع کرنے کے لیے سروس ہیڈ کوارٹر کو تجویز کی منظوری دی ہے۔ مشترک کی گئی تفصیلات سکیورٹی کے پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے حساسیت سے مشروط ہونگی ۔

یہ زیادہ شفافیت اور معلومات کی ہم آہنگی کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اضافی وینڈرز کو موقع فراہم کرے گی  ، جنہوں نے معلومات کی درخواست (آر ایف آئی) کا جواب نہیں دیا لیکن آر ایف پی کی وصولی اور بولی جمع کرانے میں دلچسپی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ   بروقت ویزیبلٹی  انڈسٹری کو اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (اوای ایمز) کے ساتھ ٹکنالوجی ٹائی اپس کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنائے گی  ، پروڈکشن لائنز کےقیام  کا عمل شروع کرے گی  اور ممکنہ آرڈر کا پہلے سے اندازہ لگاکر  پروڈکشن کی صلاحیت کو بڑھائے  گی ۔

************

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

(U: 8100)


(Release ID: 1747753) Visitor Counter : 178