شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ  سندھیا نے بھاؤنگر –دہلی روٹ پر پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح کیا

Posted On: 20 AUG 2021 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اگست 2021/ مرکزی شہری ہوا بازی کے  وزیر جیوتر آدتیہ ایم سندھیا ، وزیر مملکت، شہری ہوابازی، جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (سبکدوش) کے ساتھ سکریٹری  شہری ہوا بازی  جناب پردیپ کھرولہ نے بھاؤ نگر (گجرات) دہلی سیکٹر  کےلئے  اسپائس جیٹ کی  پہلی براہ راست پرواز کو  ورچوئل طور پر  جھنڈی دکھاکر  روانہ کیا۔ وزیراعلی  جناب وجے روپانی نے  تقریب میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔

کئی دیگر معزز شخصیات بشمول جناب  بھوپیندر سنگھ وزیر (کابینہ)شہری ہوابازی  ، گجرات،ڈاکٹر  بھارتی بن دھیروبھائی شیال رکن پارلیمنٹ ،  بھاؤنگر  اور قومی  نائب صدر، بھارتیہ جنتاپارٹی   محترمہ  ویبھوری بین وجے بھائی دیو، رکن قانون ساز اسمبلی (بھاؤنگر) اور خواتین و اطفال کی بہبود تعلیم و زیارت کی وزیر ، جناب   پرستوتم بھائی سولنکی،  رکن قانون ساز اسمبلی (دیہی)  بھاؤنگر اور وزیر   ماہی گیر  اور جتیندر بھائی  وگھانی رکن قانون ساز اسمبلی (مغرب) بھاؤنگر نے ورچوئل طور سے  افتتاح میں  شرکت کی۔  محترمہ  اوشا  پڈھی ، جوائنٹ سکریٹری  شہری ہوا بازی کی وزارت کے ہمراہ  ایم او سی اے  اور اے اے آئی کے   دیگر سینئر حکام نے  راجیو گاندھی بھون میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جناب  جیوترآدتیہ ایم سندھیا نےکہا کہ ’ ہرٹج سٹی بھاؤنگر-دہلی روٹ پر پہلی براہ راست  پرواز کے  آپریشن کو  جھنڈی دکھاکر  میں  اعزاز محسوس کررہا ہوں۔ قدیم زمانے سے ہی    اس شہر نے  پورے گجرات کی  اقتصادی سرگرمیوں میں اہم رول  نبھایا ہے۔  یہ شہر نہ صرف ہندستان کے لئے بلکہ  پورے عالم کے لئے  ہیرا کاٹنے ، پالش کرنے اور جہاز توڑنے کی صنعت  کا ایک اہم مرکز ہے۔  بھاؤنگر ہندستان کا  خاص شہر ہے  جہاں  ہمارے وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے ذریعہ  شروع کئے گئے  ’ووکل فار لوکل‘ اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ کی  علامتی پہل  کا مرکب   ملتا ہے۔  اس کے علاوہ ، گاڑیوں کے کباڑ پالیسی سے  بھاؤ نگر کے لوگوں کو بھی  فائدہ پہنچے گا۔  اقتصادی سرگرمیوں کے علاوہ ،  شہر کا  اپنی  مالا مال  ثقافتی   تاریخی  اہمیت ہے۔  یہ نئی پروازیں بھاؤنگر کی تجارت اور کامرس کے شعبے کی   امداد کرتے ہوئے  علاقے کے  سیاحتی  شعبے کے لئے   حوصلہ اور جوش  پیدا کرنے کا   کام کریں گی۔

بھاؤ نگر کو اب چھ نئے فلائٹ روٹ ملیں گے۔  بھاؤنگر سے دہلی  اور بھاؤ نگر سے سورت کے لئے  راست  اڑانوں کی کنیکٹی ویٹی نہ ہونے کے سبب، لوگوں کو احمد آباد  کا سفر کرنا پڑتا تھا،  اب وہ  ان علاقوں میں نئی افتتاح کی گئی   راست پرواز خدمات کامتبادل چنکر  آرام سے سفر کرسکتے ہیں۔  بھاؤنگر سے دہلی  اور ممبئی کے لئے اڑانیں منگل  اور سنیچر کو چھوڑ کر   باقی تمام دنوں میں   جاری رہیں گی بھاؤنگرسے  سورت کے لئے اڑانیں  جمعرات  ، سنیچر، اور اتوار کو  21 اگست  2021 سے  شرو ع ہوں گی۔

پروازوں کا شیڈول درج ذیل دیا گیا ہے۔

 

 

فلائٹ نمبر

سیکٹر

روانگی

آمد

فریکوئنسی

طیارہ

ایس جی3004

 بھاؤنگر –دہلی

15:45

17:50

پیر،بدھ،جمعرات  جمعہ،ہفتہ

کیو400

ایس جی 3001

دہلی-بھاؤنگر

6:40

8:45

پیر،بدھ،جمعرات  جمعہ  ، اتوار

کیو-400

ایس جی 3004

ممبئی-بھاؤنگر

14:20

1:25

پیر،بدھ،جمعرات، جمعہ، اور اتوار

کیو400

ایس جی 3423

بھاؤنگر-سورت

14:40

15:25

جمعرات، ہفتہ اور اتوار

کیو400

ایس جی 3422

سورت-بھاؤنگر

13:35

14:20

جمعرات، ہفتہ اور اتوار

کیو400

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8113



(Release ID: 1747750) Visitor Counter : 179