بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت ڈسٹریبیوشن لائسنسیوں کی طرف سے ادائیگی کے معاملے میںفرسٹ اِن ، فرسٹ آوٹ کے اصول کو اپناتے ہوئے شفافیت لانا اور ڈسٹری بیوشن لائسنسی کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے
حکومت ( دیر سے ادائیگی کے سر چارج) سے متعلق بجلی کے ضابطوں میں ترمیم تجویز کرتی ہے اور انہیں عوام کے سامنے لاکر تبصرے کی دعوت دیتی ہے
Posted On:
19 AUG 2021 2:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی 19 اگست 2021: بجلی کی وزارت نے آج بجلی کے (تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج) سے متعلق 2021 کے ترمیمی ضابطوں کا مسودہ جاری کر کے لوگوں سے آرا مانگی ہے۔ ترمیمی ضابطوں کا مسودہ وزارت بجلی کی ویب سائٹ پر چسپاں کیا گیا ہے۔
بجلی کی وزارت بجلی کے صارفین کے لئے ریٹیل ٹیرف کو کم کرنے کی خاطر ڈسٹری بیوشن لائسنسی کے بوجھ کو کم کرنے کے رُخ پر ایک اور قدم اٹھانا چاہتی ہے۔بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ تیسرے فریق کو بجلی بیچیں اور لاگت وصول کریں۔ اس حد تک کی کارروائی میں ڈسٹری بیوشن لائسنس لینے والے کی مقررہ لاگت کا بوجھ کم کیا جائے گا۔ اس مطابقت کے ساتھ درج ذیل تجویز پیش کی گئی ہے۔
مذکورہ ضابطوں میں ضابطہ نمبر 5 کے بعد درج ذیل نئے ضابطوں کو شامل کیا جائے گا جو یوں ہوں گے:
6۔ اگر ڈسٹری بیوشن لائسنسی کے پاس پی پی اے میں مقرر کردہ ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے سات ماہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی کوئی ادائیگی بشمول دیر سے ادائیگی کا سرچارج بقایا ہے تو پھر بجلی کی خریداری کے معاہدے یا بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں موجود کسی بھی اندراج کے باوجود بجلی پیدا کرنے والی کمپنی اس طرح کی ڈیفالٹ کی مدت کے لئے کسی بھی صارف یا کسی دوسرے لائسنسییا پاور ایکسچینج کو بجلی بیچ سکتی ہے۔ اس کے باوجود ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتہ سے فکسڈ چارجز یا کیپسیٹی چارجز کی ادائیگی پر اس کا دعویٰ برقرار رہے گا۔ البتہ اس کے لئے اسے ڈسٹری بیوشن لائسنسی کو کم از کم پندرہ دن کا نوٹس دینا ہوگا۔ اگر کوئی دعوی ہے تو اسے سالانہ بنیادوں پر نمٹایا جائے گا اور یہ صرف مقررہ معاوضوں یا صلاحیت کے معاوضوں کی وصولی تک محدود ہوگا۔
مزیدیہ کہ بقایا واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈسٹریبیوشن لائسنسی پر دیر سے ادائیگی کے سرچارج میں اضافے کا بوجھ پڑتا ہے۔ جنریشن پراجکٹوں اور جنریشن پروجیکٹ ڈویلپر کے اندر سرمایہ کار کا اعتماد بڑھانے اور ڈسٹری بیوشن لائسنسی کا بوجھ کم کرنے کے لئے ادائیگی کا نظم یعنی بلوں کی ادائیگی کے لئے فرسٹ اِن، فرسٹ آوٹ کا اصول مندرجہ ذیل ضابطے کے ذریعے تجویز کیا گیا ہے۔
مذکورہ ضابطوں میں ضابطہ نمبر 5 کے لئے درج ذیل کو متبادل بنایا جائے گا:
5۔ دیر سے ادائیگی کے سرچارج کے تعلق سے ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا نظم
ڈسٹری بیوشن لائسنسی کی جانب سے بجلی پیدا کرنے والی کسی کمپنییا ٹریڈنگ لائسنسی کو اُن سے حاصل کردہ بجلی کے تمام قابل ادا بل یا پھر کسی ٹرانسمیشن لائسنسی کو کسی ادائیگی کو ٹائم ٹیگ کیا جائے گا جو بجلی کی خریداری کے معاہدے میں متعین کردہ ادائیگی کی مقررہ تاریخ کے حوالے سے ہوگا اور ڈسٹری بیوشن لائسنسی ادائیگی سب سے پہلے بجلی کی سب سے پرانی خریداری کے لئے کرے گا۔ اور پھر دوسری پرانیخریداری اور اسی طرح آگے بھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی خریداری کی ادائیگی اس وقت تک نہیں کی جاتی جب تک اس سے زیادہپرانی خریداری کی ادائیگی نہ ہو۔
ڈسٹری بیوشن لائسنسی کی جانب سے کسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کو یا کسی تجارتی لائسنسی کو یا کسی ٹرانسمیشن لائسنسی کو کسی ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کرنے والے کی جانب سے تمام ادائیگیاں پہلے دیر سے ادا کئے جانے والے سرچارج کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے گا اس کے بعد ماہانہ چارج کے ساتھ ۔ اس کا آغاز سب سے پرانے بقایا بل سے ہو گا۔
تمام مجوزہ ترامیم بجلی صارفین اور مجموعی طور پر پاور سیکٹر کے مفاد میں ہیں۔
مجوزہ ضابطوں کا مسودہ حوالے کے لیے ضمیمہ کے طور پر پیش کئے گئے ہیں۔
****
U.No:8036
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1747446)
Visitor Counter : 192