صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال
ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو 58.31 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دستیاب کرائی گئیں
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں،اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 38 لاکھ خوراکیں موجود ہیں انہیں استعمال نہیں کیا گیا ہے اورابھی انہیں لگایا جانا ہے
Posted On:
19 AUG 2021 10:18AM by PIB Delhi
نئی دہلی:19؍اگست 2021
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانا اور اس کے اسکوپ کو وسعت دینے کیلئے عہد بستہ ہے ۔سبھی کو کووڈ-19 سے بچاؤ کاٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ ٹیکہ کاری کی مہم مزید ٹیکوں کی دستیابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کاری کی دستیابی کی پیشگی فراہمی کے ذریعے بڑھائی گئی ہے، تاکہ ویکسین کی سپلائی چین کو بڑھا کر اور ان کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔
ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار مفت کووڈ کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ سبھی کو ٹیکہ لگائے جانے کے کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے تیار کئے جارہے 75 فیصد ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کرے گی
ویکسین خوراک
|
19 اگست 2021 تک
|
سپلائی کئے گئے ٹیکے
|
58,31,73,780
|
ابھی دئے جانے ہیں
|
81,10,780
|
کھپت
|
56,29,35,938
|
بچے ہوئے دستیاب ٹیکے
|
38,00,030
|
تمام ذرائع کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 58.31 کروڑ سے زیادہ (58,31,73,780) سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں اور مزید 81,10,780 ٹیکے فراہم کئے جانے ہیں۔( اس طرح آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد شمار کے مطابق) کُل 56,29,35,938 ٹیکے لگائے گئے ہیں اس میں ضائع ہونے والے ٹیکے بھی شامل ہیں۔
ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیو یٹ اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 38 لاکھ سے زیادہ (38,00,030) بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ کووڈ ٹیکے موجود ہیں ، جنہیں ابھی لگایا جانا ہے۔
************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.8018
(Release ID: 1747307)
Visitor Counter : 209
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam