وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن رام میگھوال نے تاجکستان کے ذریعہ منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے ثقافت کی میٹنگ میں شرکت کی


ثقافت کے وزیر مملکت نے بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال سے جڑی تقریبات کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر نمایاں کیا

Posted On: 18 AUG 2021 3:34PM by PIB Delhi

       

اہم  نکات  :

  • ثقافت کے وزیر مملکت نے  ’ساجھا بودھ وراثت‘ کے بارے میں آن لائن نمائش سے متعق بھارت کی پہل  اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کی سرکاری زبانوں ( روسی اور چینی) میں بہترین بھارتی کتابوں کے تراجم کا حوالہ دیا۔
  • جناب میگھوال نے ثقافتی وراثت کے تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدوں کی تجاویز کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔
  • اس میٹنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک  کے آرٹس فیسٹیول   سے جڑے شاندار پروگراموں کے ریگولیشن کے بارے میں اتفاق ہوا۔

ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے 18 اگست 2021 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے وزارئے ثقافت کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کی میزبانی تاجکستان نے 2021 میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کی اپنی چیئرمین شپ کے دوران کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HO8D.jpg

 

اس میٹنگ میں ثقافتی اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے فروغ ، ایس سی او کے اندر ، خاص طور سے وبا کے بعد کی مدت میں ، ثقافت کے شعبے میں تعاون کے امکانات اور ایس سی او کے اندر ثقافتی تعاون ، جس میں رکن ممالک کے مابین باہمی فہم کو مضبوط کرنے کے بے انتہا امکانات ہیں ، کی اہمیت پر بات چیت ہوئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZM55.jpg

 

ثقافت کے وزیر مملکت نے اس میٹنگ میں موجود شرکا سے خطاب کیا اور ایس سی او کے اندر ثقافتی تعاون کے بارے میں بھارت کے نظریہ کو پیش کیا۔ انہوں نے ایک رکن ملک کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے ساتھ بھارت کے تعلق اور ثقافت کے شعبے میں باہمی مدد اور تعاون کے تئیں اس کے عزم کا ذکر کیا۔ انہوں نے ’ ساجھا بودھ وراثت‘ کے بارے میں آن لائن نمائش سے متعلق بھارت کی پہل اور بھارت کے ذریعہ منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سرکاری سربراہان  کی کونسل کی میٹنگ 2020 کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کی سرکاری زبانوں (روسی اور چینی) میں بہترین بھارتی کتابوں کے ترجمے کا حوالہ دیا۔

انہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی شکل میں بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال سے متعلق تقریبات کو بھی ساجھا کیا اور 2047 میں آزادی کی صدی مکمل کرنے کے سلسلے میں بھارت کے اْئندہ کے سفر سے متعلق تصور پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ قدروں کی بنیاد پر ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے تئیں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فن و ثقافت سے متعلق پیش وارانہ تعلیم کے شعبے میں ثقافتی تعاون سے متعلق معاہدوں کے تجاویز کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SK16.jpg

 

اس میٹنگ میں  ایس سی او کے رکن ممالک  کے وزرائے ثقافت نے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فن و ثقافت سے متعلق پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبے میں ثقافتی تعاون سے متعلق مسودے کے معاہدے پر بات چیت کی اور اس پر اتفاق کیا۔

میٹنگ کے اختتام پر ، ایس سی او کے رکن ممالک کےآرٹ فیسٹیول سے جڑے شاندار پروگرام  کے ریگولیشن  کے بارے میں اتفاق ہوا اور اس پر ایس سی او کے رکن ممالک کے وفود  کے سبھی سربراہان کے ذریعہ دستخط کئے گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک بین سرکاری تنظیم ہے اور اس کا قیام 15 جون 2001 کو شنگھائی میں ہوا تھا۔ اس وقت ، ایس سی او میں آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاقستان ، کرغزستان ، روس ، پاکستان ،تاجکستان اور ازبکستان ) اور چار آبزرور ممالک (افغانستان، بیلاروس ،  ایران اور منگولیا) شامل ہیں ۔

************

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 

(U: 8000)


(Release ID: 1747268) Visitor Counter : 290