وزارت دفاع

ہندستانی بحریہ نے ویتنام پیپلز بحریہ کے ساتھ دو طرفہ سمندری فوجی مشق کی

Posted On: 18 AUG 2021 4:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18اگست 2021/ جنوبی   بحرہ چین نے ہندستانی بحریہ کے  جہازوں کی  جاری  تعیناتی  کے سلسلہ میں  آئی این اایس رنڑ وجے اور آئی این ایس کورا نے  18 اگست 2021 کو ویتتنام پیپلز بحریہ (وی پی ایم)  کے  وی پی ایم ایس لی  تھائی تو (ایچ کیو-012) جنگی بیڑے کے ساتھ  باہمی سمندری فوجی مشق کی ۔  دو طرفہ  مشق کا مقصد  دونوں ممالک کی بحریہ کے ذریعہ   مشترک کئےگئے  مضبو ط رشتوں کو   پختگی سے  آگے لے جانا ہےاور یہ    ہند-ویتنام دفاعی  تعلقات کو  مضبوطی فراہم کرنے کی سمت میں  ایک اہم قدم ہے۔

 ہندستانی بحریہ کے بیڑے 15 اگست 2021 کو بندرگاہ   مرحلہ  مذاکرات کےلئے  ویتنام کے   کیم ریم پہنچے  جس میں موجودہ  کووڈ -19 پروٹوکول کو   قائم رکھتے ہوئے  ویتتنام  پیپلز  بحریہ کے ساتھ پیشہ ور انہ  مذاکرات بھی  شامل تھے۔  سمندری مرحلے کے دوران  سطحی جنگی مشق ہتھیاروں سے  گولی باری  مشق  اور ہیلی کاپٹر چلانا شامل تھے۔ سالوں سے  دونوں بحریہ کے درمیان    باقاعدہ مشق اور  بات چیت میں  ان کی  آپسی اور ہم آہنگ اور مطابقت  صلاحیت کو بڑھایا ہے۔   اس عمل نے  کاروباری   لین دین کی  پیچیدگیوں اور تناسب میں بھاری اضافہ  یقینی بنایاہے۔اس سفر کی خصوصی  اہمیت بھی ہے  کیونکہ ،  ہندستانی بحریہ کے جہازوں نے  ویتنام میں  ملک کا 75واں  یوم آزادی منایا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان  دفاعی تعلقات گہرے رہے ہیں۔  اس سال   جون میں ،  دونوں ممالک میں دفاعی سلامتی مذاکرات کی   اور ہندستانی بحریہ  کے   بیڑے  اکثر  ویتنامی بندرگاہوں پر  آتے جاتے رہے ہیں۔   گزشتہ کچھ برسوں سے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان   تربیتی تعاون بھی    بڑھ رہا ہے۔

 آئی این ایس   رنڑوجے   ایک  گائیڈیڈ میزائل  ڈیسٹرائر  تباہ کرنے  والا  اور  راجپوت زمرے کا  جدید ترین    جنگی بیڑہ ہے۔  اس بیڑے کو   21 دسمبر 1987 کو  کمیشن  کیا گیا تھا اور یہ  ہتھیاروں اور  سنسر کی   ایک  سیریز سے   لیس ہے۔ یہ بیڑہ سطح سے سطح پر مار کرنے والی    میزائل ،  اینٹی ایئر میزائل اور میزائلیں،   اینٹی سب میرن راکٹ اور ایم ٹی سب میرن ہیلی کاپٹر  (کاموو28) لے جانے میں اہل ہیں۔  آئی این  ایس  رنڑ وجے کورا کے  ساتھ ہیں، جو کورا زمرے کے  میزائل  کاوریٹ کا  اہم   بیڑہ ہے۔  یہ بیڑہ    سطح سے سطح پر مارکرنے والی  میزائلوں اور  اینٹی ایئر گن  سے  لیس ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno- 8017

 



(Release ID: 1747266) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil