نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے  پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خلل پرنے کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا


نائب صدر جمہوریہ نے  کہا حال ہی میں پارلیمنٹ میں ہوئے برے برتاؤ  سے غمزدہ ہوں

نائب صدر جمہوریہ نے  عوامی نمائندوں سے ’’ رول ماڈل کے طور پر کام کرنے اور عوامی زندگی میں معیار کو بڑھانے  کی درخواست کی

نائب صدر جمہوریہ نے  نوجوان نسل سے ملک کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے اختراع کے ساتھ آگے آنے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے  کاربن کا اخراج کم کرنے کے لئے اسمارٹ طریقے اپنانے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے  فیڈریشن آف کرناٹک، چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف کے سی سی آئی) کے ذریعہ منعقد ’سرایم وشویشوریہ  میموریل ایوارڈ ‘ تقریب  میں شرکت کی

جدید بھارت کے عظیم معمار - انجینئر جناب وشویشوریہ کو خراج عقیدت پیش  کیا

Posted On: 18 AUG 2021 3:43PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں پڑھنے والے خلل پر اپنے  دکھ درد کا اظہار کیا  اور عوامی نمائندوں سے عوامی زندگی میں عزت وقار بڑھانے اور نوجوان نسل سے رول ماڈل کے طور پر کام کرتے ہوئے مثال قائم کرنے پر زور دیا۔

بنگلورو میں ایم ایس رمیا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز  کے چیئرمین جناب ایم آر  جے رام کو ’’ سر ایم وشویشوریہ میموریل ایوارڈ ‘‘ پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ ، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی ہیں ، نے کہا کہ  اس برے برتاؤ سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں اور کرناٹک ، تمل ناڈو، آندھراپردیش اور اترپردیش سمیت کچھ ریاستوں کی اسمبلیاں اس طرح کے برتاؤ کی گواہ رہی ہیں۔ خاص طور سے پارلیمنٹ میں حال کے افسوسناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ کچھ ارکان کے برے برتاؤ سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔

کچھ ارکان پارلیمان کے نازیبا برتاؤ کو مسترد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اسمبلیاں اور پارلیمنٹ کی کارروائی رخنہ ڈالنے کے لئے نہیں، بلکہ بحث  ومباحثہ اور مثبت فیصلہ کرنے کے لئے ہوتی ہیں۔ اختلافات پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وگوں کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کسی کو زبردستی مجبور نہیں کرسکتے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے خواہش ظاہر کی کہ مختلف سطوں پر  موجود ارکان اسمبلی بحث و مباحثہ کے معیار میں بہتری لائیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس سے ماحول مزیدبہتر بنایا جاسکے گا۔

سر ایم وشویشوریہ جیسے عظیم لوگوں سے تحریک لیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان نسل سے ملک کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے اختراعات اور نئے خیالات کے ساتھ آگے آنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں غریبی  کے خاتمے، علاقائی عدم مساوات کو دور کرنے اور ایک خودکفیل بھارت  کی اور بڑھتے ہوئے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپنے منتخب کئے ہوئے شعبوں میں برتری حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنے پر بھی زور دیا۔

جناب وشویشوریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے انہیں جدید بھارت کا عظیم معمار -انجینئر بتایا۔ میسور میں کرشنا ساگر باندھ اور حیدرآباد میں سیلاب سے تحفظ نظام جیسے اہم پروجیکٹوں کو تیار کرنے میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ یہ ان کی انجینئرنگ کی صلاحیت کے لئے ایک خراج عقیدت ہے جسے ہم ہر سال ’ انجینئرس ڈے‘ کی شکل میں ان کے یوم پیدائش  کے طور پر مناتے ہیں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے میسور کے دیوان کے طورپر بھدراوتی، میسور سوپ فیکٹری اور میسور چیمبرآف کامرس  میں آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ جیسے کئی تاریخی اداروں کے قیام میں جناب وشویشوریہ کے ویژن کو بھی یاد کیا۔جناب وشویشوریہ نے آزادی سے پہلی ہی بھارت میں صنعت کاری کی تحریک کی قیادت کی تھی۔

ان کی ہمہ جہت شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب ایم وشویشوریہ ایک نئے جدید بھارت کی صلاحیتوں، آرزووں اور مہارت کی علامت تھے۔

ایم . ایس رمیا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین  ڈاکٹر ایم  آر جے رام کو ’ سر ایم وشویشوریہ میموریل ایوارڈ‘ فراہم کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ایم . ایس رمیا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز  کو ریاست میں اختراع کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک اہل تعلیمی  مرکز کے طور پر اس کی تعریف کی۔

اس ایوارڈ تقسیم کی تقریب کا اہتمام بنگلورو میں ودھان سودھاکے بنکویٹ ہال میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت ، کرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب بسوراج بومئی، لوک سبھا کے رکن پارلیمان جناب پی سی موہن، ایف کے سی سی آئی کے صدر جناب پریکل ایم سندر اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

 

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7999)



(Release ID: 1747177) Visitor Counter : 140