کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کابینہ نے ڈبلیو ٹی او میں بھارت کے مستقل مشن، سنٹر فار ٹریڈ اینڈ انویسٹ منٹ لاء (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارین ٹریڈ) اور سنٹر فار ٹریڈ اینڈ اکنامک انٹیگریشن (دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ، جنیوا) کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
18 AUG 2021 4:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ڈبلیو ٹی او میں بھارت کے مستقل مشن (پی ایم آئی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارین ٹریڈ کے سنٹر فار ٹریڈ اینڈ انویسٹ منٹ لاء (سی ٹی آئی ایل)، اور دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، جنیوا کے اندر سنٹر فار ٹریڈ اینڈ اکنامک انٹیگریشن (سی ٹی ای آئی) کے درمیان مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
فوائد:
دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، جنیوا کے سی ٹی ای آئی کے ساتھ مفاہمت نامہ سی ٹی آئی ایل اور ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے ملازمین کو بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے قانون کے شعبے میں بیش قیمتی تعلیمی اور تحقیقی مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی تجارت کے عصری موضوعات پر ڈی او سی اہلکاروں، سی ٹی آئی ایل محققین اور ماہرین تعلیم کی تفہیم میں اضافہ کرنے اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے قانون میں بھارت کی پوزیشن کے لیے امداد حاصل کرنے کی خاطر ایم او یو کے تحت صلاحیت سازی کے پروگرام یا سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔
سی ٹی ای آئی کے ساتھ ایم او یو کے تحت یہ مجوزہ اشتراک نوعیت کے لحاظ سے تعلیمی ہے جس کے تحت بھارت کے محققین اور ماہرین تعلیم، بشمول سی ٹی آئی ایل اور ڈپارٹمنٹ آف کامرس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ملازمین صلاحیت سازی اور تحقیق کی جانب مائل سرگرمیوں سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ اس سے بین الاقوامی تجارت سے متعلق مذاکرات اور تنازعات کے حل سے متعلق متعدد امور پر بھارت کی پوزیشن بنانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات:
بھارت، سوئٹزر لینڈ اور دیگر ممالک کے ماہرین تعلیم، پریکٹشنرز، منصف، پالیسی ساز، اور طلباء کے درمیان اشتراک سے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے قانون اور متعلقہ موضوعات کے ابھرتے ہوئے اور نئے شعبوں میں تکنیکی اور بہتر تفہیم پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مفاہمت نامہ تین سال تک نافذ العمل رہے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8004
(Release ID: 1747029)
Visitor Counter : 133