وزارت دفاع

اشتراک پر مبنی  شراکت داری کے لئے بھارتی دفاعی صنعت کی عالمی رابطہ کاری کے موضوع پر  بھارت اور ملیشیا کے درمیان ویبنار

Posted On: 18 AUG 2021 11:55AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • دوست ملکوں کے ساتھ  ویبنار کے سلسلے کے حصے کا اہتمام کیا گیا۔
  • 2025تک دفاعی بر آمدات  کو فروغ دینا اور  5 ارب امریکی ڈالر تک دفاعی بر آمدات کے ہدف  کو حاصل کرنا۔
  • 150سے زیادہ مندوبین نے ویبنار میں شرکت کی۔
  • 100سے زیادہ ورچوئل نمائش اسٹال قائم کئے گئے
  • ایس آئی ڈی ایم کے ذریعے وزارت دفاع کی جانب سے ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔

اشتراک پر مبنی شراکت داری کے لئے بھارتی دفاعی صنعت کی عالمی  رابطہ کاری  کے موضوع پر بھارت  اور ملیشیا کے درمیان 17  اگست 2021  کو  ایک ویبنار اور  ایکسپو کا  اہتمام کیا گیا۔  اس وبینار  کا  سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس (ایس آئی ڈی ایم)  کے ذریعے  دفاع کی وزارت  کے دفاعی  پروڈکشن کے محکمے کی نگرانی میں اہتمام کیا گیا۔ یہ ویبنار  اُن ویبنارس  کے سلسلے کا ایک حصہ تھا، جس کا کہ دوست ملکوں کے ساتھ  اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ  دفاعی بر آمدات کو فروغ دیا جاسکے اور 2025  تک  5  ارب امریکی ڈالر کے دفاعی بر آمد کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے۔

وزارت دفاع میں،  دفاعی صنعتوں کی پیداوار کے جوائنٹ سکریٹری  جناب انوراگ باجپئی  اور دونوں ملکوں کے سینئر  افسروں نے  اس ویبنار میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں  جوائنٹ سکریٹری نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  ہندوستان  کی دفاعی مصنوعات  عالمی معیار  کی ہیں  اور انتہائی  سستی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کے پاس ایک زبردست جہاز سازی کی صنعت ہے، جہاں  عالمی درجے کی  سرکاری اور نجی  جہاز  ساز کمپنیوں کا ایک  ایکو سسٹم ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت  طیاروں کے رکھ رکھاؤ، مرمت اور مجموعی سرگرمیوں کے لئے ایک مرکز  کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور دونوں ممالک اس سیکٹر میں  اشتراک کرسکتے ہیں۔ ویبنار کے دوران  ایس آئی ڈی ایم -  کے پی ایم جی کی طرف سے ایک معلومات  مقالہ تیار کیا گیا ہے۔

بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، گارڈن ریچ  شپ بلڈرس اور انجینئرس، ایل اینڈ ٹی ڈیفنس اور بھارت فورج لمیٹڈ سمیت  90 بھارتی کمپنیوں نے  اہم دفاعی پلیٹ فارم اور مصنوعات پر  پرزنٹیشن دیا۔ ملیشیا کی جانب سے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی سسٹم کارپوریشن، اے ایم پی کارپوریشن، ڈیفنس ٹیک ان مین سسٹم  اور  انوپیک ایس ڈی این بی ایچ ڈی نے  کمپنی کے پرزنٹیشن دیئے۔

150سے زیادہ مندوبین  نے اس  ویبنار میں شرکت کی اور  100  سے زیادہ  ورچوئل نمائش اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7990



(Release ID: 1746889) Visitor Counter : 188