کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزکی طرف سے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی اسکیم کے رہنما خطوط اور شرحوں کا اعلان
ہماری برآمدات اور مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم
سمندری، زراعی ، چرمی ، جواہرات اور زیورات ، آٹوموبائل ، پلاسٹک ، الیکٹریکل / الیکٹرانک مصنوعات ، مشینری جیسے شعبوں اس اسکیم کے مستفدین میں شامل ہیں
مرکزکی طرف سے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی معافی کی شرحیں 8555 ٹیرف لائنوں کا احاطہ کرتی ہیں
Posted On:
17 AUG 2021 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی 17 اگست 2021: مرکز نے آج مرکزکی طرف سے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی اسکیم کے رہنما خطوط اورشرحوں کا اعلان کر دیا۔ برآمدات کی زیرو ریٹنگ کی اسکیم ہماری برآمدات اور عالمی منڈیوں میں مسابقت کو بڑھاوا دے گی۔ مرکزکی طرف سے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی معافی کی شرحیں 8555 ٹیرف لائنوں کا احاطہ کریں گی۔
واضح رہے کہ حکومت ملکی صنعت کی معاونت کرنے اور اسے بین اقوامی منڈیوں میں زیادہ مسابقتی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ برآمدات رُخی صنعتوں میں اصلاح کی جا رہی ہے اور بہتر میکانزم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاکہ ان کی مسابقت میں اضافہ ہو ، برآمدات میں اضافہ ہو ، روزگار پیدا ہوں اور وہ مجموعی معیشت کو اپنی خدمات فراہم کر سکیں۔ یہ ایک خود انحصار ہندوستان کی تشکیل کے ہمارے تصور کو حقیقت میں بدلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔
برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ ایک ایسی اصلاح ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ اصول پر مبنی ہے۔ وہ اصول یہ ہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹی برآمد نہیں کی جانی چاہیے اور برآمد شدہ مصنوعات پر عائد ٹیکس اور محصولات کییا تو چھوٹ دی جائے یا برآمد کنندگان کو بھیج دی جائے۔
اسکیم کا مقصد واپسی ہے جو اب تک نہیں لوٹائے گئے :
- مرکزی، ریاستی اور مقامی سطح پر ڈیوٹیز/ ٹیکسیز/ لیویز، برآمد شدہ مصنوعات پر عائد کئے جاتے ہیں۔ ان میں بشمول برآمد شدہ مصنوعات کی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیاء اور خدمات پر پہلے مرحلے کے مجموعی بالواسطہ ٹیکس
- اور برآمد شدہ مصنوعات کی تقسیم کے حوالے سے اس طرح کی بالواسطہ ڈیوٹیز/ ٹیکس/ لیویز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسکیم کے تحت چھوٹ اُن ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کے حوالے سے دستیاب نہیں ہو گی جن کی پہلے سے چھوٹ تھی یا وہ گذار شدہ تھیں یا کریڈٹ کر دی گئی تھیں۔
برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی چھوٹ بیرون ملک گھریلو صنعت کو برابر کھیلنے کا میدان فراہم کر کے ہندوستانی برآمدات کو فروغ دے گی۔
برآمد شدہ مصنوعات کی سپورٹ پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی چھوٹ اہل برآمد کنندگان کو فریٹ آن بورڈ ویلیو کے فیصد کے حساب سے معلنہ شرح پر دستیاب ہوگی۔ بعض برآمدی مصنوعات پر چھوٹ برآمد شدہ مصنوعات کی فی یونٹ ویلیو کیپ سے بھی مشروط ہوگی۔
اس اسکیم کو کسٹم کے ذریعہ ایک آسان آئی ٹی سسٹم کے ذریعے نافذ کیا جانا ہے۔ یہ چھوٹ ٹرانسفرایبل ڈیوٹی کریڈٹ/ الیکٹرانک سکریپ (ای سکریپ) کی شکل میں دی جائے گی جس کا سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) الیکٹرانک لیجر میں حساب رکھے گا۔
برآمد شدہ شعبوں اور برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی چھوٹ کے تحت شرحیں وزارت ٹیکسٹائل کی آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے تحت ملبوسات اور میک اپ کے سامان کی برآمدات میں اسی طرح کی مدد کے علاوہ 8555 ٹیرف لائنوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
روزگار پر مبنی شعبے جیسے سمندری ، زراعی ، چرمی ، جواہرات اور زیورات وغیرہ اس اسکیم کے تحت شامل ہیں۔ دیگر شعبوں جیسے آٹوموبائل، پلاسٹک، الیکٹریکل / الیکٹرانک مصنوعات، مشینری وغیرہ کو بھی تعاون حاصل ہے۔ ٹیکسٹائل کی پوری ویلو چین کا بھی آر او ڈی ٹی ای پی اور آر او ایس سی ٹی ایل کے ذریعے احاطہ کیا جاتا ہے۔
آر او ڈی ٹی ای پی نوٹیفیکیشن دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ Click here to view the RoDTEP Notification
****
U.No.7960
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1746834)
Visitor Counter : 259