سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آن لائن ایپلی کیشنز کا آغاز کیا گیا جس سے حکومت کی طرف سے اکٹھا کیے گئے زمینی و خلائی اعداد و شمار ، بھارت میں شہریوں و تنظیموں کو آزادانہ اور آسانی سے یہ اعداد و شمار فراہم ہو گئے ہیں

Posted On: 17 AUG 2021 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17  اگست ،2021   /  تین آن لائن ایپلی کیشنز – سروے آف انڈیا (ایس او آئی) ،زمینی و خلائی اعداد و شمار کی فراہمی کے پورٹل ایس او آئی کے سارتھی : ویب جی آئی ایس ایپلی کیشن اور نیشنل ایٹلس کے اینٹرپرائز  جی ای او پورٹل اور تھیمیٹک میپنگ آرگنائزیشن مانچترن کا افتتاح کیا گیا۔ جس سے حکومت کی طرف سے اکٹھے کیے گئے جیو اسپیٹل اعداد و شمار کو بھارت میں پہلی مرتبہ شہریوں اور تنظیموں کے لیے آزادانہ اور آسانی سے دستیاب کرایا گیا ہے۔

‘‘ حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا  ‘‘یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ حکومت کی طرف سے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار جس کی شروعات ایس او آئی اور نیٹمو نے کی تھی، بھارت میں شہریوں اور تنظیموں کو آزادانہ اور آسانی سے دستیاب کرا دیئے گئے ہیں۔ یہ ایس او آئی اور نیٹمو کے سفر میں صحیح معنوں میں ایک سنگ میل ہے جس کے پیچھے اعداد و شمار کو  صحیح معنوں میں جمہوری شکل دینے کا  جذبہ کار فرما ہے۔ ’’ پروفیسر آشوتوش شرما نے پورٹل ، ویب جی آئی ایس اپیپلی کیشنز اور مان چترن کا افتتاح کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی زمینی و خلائی پالیسی فروری 2021 میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد سروے اور نقشہ بندی سے متعلق سبھی ضابطے ختم ہو گئے تھے۔ لہذا ایک ہی مرتبہ میں ماضی کی سبھی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں ۔  زمینی و خلائی اعداد و شمار سے متعلق نرم روی اور اسے جمہوری شکل دیئے جانے سے قریباً ایک لاکھ کروڑ کا براہ راست سرمایہ حاصل ہوگا۔ یہ سرمایہ 2030 تک حاصل ہو سکے گا۔ ’’

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7969


(Release ID: 1746830) Visitor Counter : 225