وزارت خزانہ

اندرون ملک کنٹینر ڈپو ؍ کنٹینر فریٹ اسٹیشنوں ؍ ایئر فریٹ اسٹیشنوں کا ڈی نوٹیفکیشن

Posted On: 17 AUG 2021 11:26AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 ؍اگست : پورے ملک میں اندرون ملک کنٹینر ڈپو  (آئی سی ڈی) اور  کنٹینر فریٹ اسٹیشنوں(سی ایف ایس) نگراں کو ایک بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے سی بی آئی سی نے  آج زیادہ سے زیادہ  صرف 4 ماہ کے اندر ان سہولیات کو بند کرنے کے ضابطے کو  آسان بنادیا ہے۔ اس سے پہلے  کسی نظام الاوقات کی  وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

آئی سی ڈیز  اور سی ایف ایس در آمدات  وبرآمدات کی تجارت میں اہم رول ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ  در آمداتی اور بر آمداتی اشیاء  کو ذخیرہ کرکے انہیں آگے بڑھاتے ہیں۔ ان سہولیات کو  کسٹم قانون 1962  کے تحت  نوٹیفائی کیا گیا تھا اور ان کا انتظام کسٹم حکام  کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ البتہ  ایسے وقت میں جب کہ نگراں کی سہولت کو بند (ڈی -نوٹیفائی) کرنے کے خواہش مند ہوں،  در آمد اتی  ؍ بر آمداتی اشیاء کا ، جنہیں کلیئرنس نہیں ملا ہے یا جو ضبط کی گئی ہیں، انہیں ٹھکانے لگانے یا ان کا بند وبست کرنا ڈی- نوٹیفکیشن کی  لازمی شرط ہے۔ سی بی آئی سی نے اس بات کو محسوس کیا کہ اس عمل میں طویل وقت لگتا ہے جس سے  نگراں کو  پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

16  اگست 2021  کو  کسٹم کے  ذریعے جاری کردہ سرکلر نمبر  20/2021 کے مطابق  نگراں کو  آئی سی ڈی ؍  سی ایف ایس  کو ڈی- نوٹیفائی  (بند) کرنے کے لئے اس علاقے کے پرنسپل کمشنر  ؍ کسٹم کے کمشنر کو  اپنی سرگرمیاں بند کرنے سے متعلق  ایک درخواست داخل کرنی ہوگی۔ کسٹم کے ڈپٹی ؍ اسسٹنٹ کمشنر کی سطح کا ایک با اختیار افسر  ایک مقررہ وقت کے اندر  آئی سی ڈی ؍ سی  ایف  ایس  میں بڑی اشیاء کو ٹھکانے لگانے میں تعاون کرکے سہولت کو ڈی- نوٹیفائی کرنے میں مدد کرے گا۔

نئے ضابطے غیر ضروری لاگت اور   در کار وقت میں اضافے کو کم کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ  ڈی- نوٹیفکیشن  کا عمل  درخواست کی  وصولی کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 4  ماہ کے اندر  مکمل ہو جائے گا۔ سی بی آئی  سی کے ذریعے یہ  ایک اور  تجارتی سہولت  فراہم کرنے کا اقدام ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                                                                                    

ش ح۔و  ا۔ ق ر

7948U-



(Release ID: 1746638) Visitor Counter : 184