سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے تپس کا افتتاح کیا
ایک معیاری ایم اوا و سی (وسیع اوپن آن لائن کورس) پلیٹ فارم کے طور پر، تپس (ٹریننگ برائے پروڈکٹیویٹی اور سروسز)، سماجی دفاع کے شعبے میں اسٹیک ہولڈروں میں صلاحیت بڑھانے کے لیے مختلف کورسز فراہم کرتا ہے
منشیات کے غلط استعمال کی روک تھام، بزرگوں کی دیکھ بھال، ڈیمینشیا کا شکار لوگوں کی دیکھ بھال و انتظام، ٹرانس جینڈر مسائل اور سماجی دفاع کے موضوعات پر پانچ قسم کے مفت کورسز پیش کرتا ہے
تپس کے ذریعہ فلمائے گئے لیکچر اور ای-لرننگ مواد فراہم کیے جاتے ہیں
Posted On:
14 AUG 2021 4:16PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کے تحت آنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس کے ذریعہ تیار کردہ ایک آن لائن پورٹل تپس (ٹریننگ برائے پروڈکٹیویٹی اور سروسز) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور محترمہ پرتیما بھومک بھی موجود تھے۔
تپس کا تصور ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب کام اور تعلیم کے لیے آن لائن میڈیم کی تلاش کووڈ-19 وبا کے پھیلنے کی وجہ سے ایک ضرورت بن گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے اس کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں اور رضاکاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے اور سماجی تحفظ کے شعبے میں بہتر تربیت اور صلاحیتوں کی تعمیر کی جا سکے۔
تپس سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کے تحت آنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس کا ایک اقدام ہے، جو موضوع سے متعلق ماہرین، مطالعاتی مواد اور لیکچرز تک لوگوں کو رسائی فراہم کرتا ہے۔ کورس ماڈیول متعارف کرانے کا بنیادی مقصد تربیت فراہم کرنا اور شرکاء میں صلاحیت پیدا کرنے کے لیے علم اور مہارت کو فروغ دینا ہے۔ اس تک کوئی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے جو ان موضوعات پر اپنے علم کو بڑھانا چاہتا ہے اور شمولیت کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ منشیات کے غلط استعمال کی روک تھام، بزرگوں کی دیکھ بھال، ڈیمینشیا کا شکار لوگوں کی دیکھ بھال و انتظام، ٹرانس جینڈر مسائل اور سماجی دفاع کے موضوعات پر پانچ قسم کے مفت کورسز پیش کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے این آئی ایس ڈی ٹیم کو اس اقدام کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ آن لائن میڈیم کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وزارت سماجی تحفظ کے اس شعبے میں سیکھنے اور کام کرنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک پہنچ سکے۔ ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ ”سماجی دفاع کے میدان میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ ایک آن لائن کورس ہے اور کوئی بھی اس سہولت کو پوری صلاحیت سے استعمال کر سکتا ہے۔“
انھوں نے مزید کہا کہ ”ہمارے تعلیمی نظام میں جہاں تعلیم کا آف لائن طریقہ بہت گہرا ہے، یہ نصاب تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا اور نئے امکانات کھولے گا۔ ہمارے پاس صدیوں پرانے استاد-شاگرد کی روایت کے احترام میں کوئی کمی نہیں ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اسے آن لائن میڈیم کے ذریعے منتقل نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے آئیے ہم سب اس نئے سفر کا آغاز کریں اور جب سیکھنے اور علم حاصل کرنے کی بات آئے تو اپنا دائرہ وسیع کریں۔
جناب آر سبرامنیم، سکریٹری، وزارت سماجی انصاف و عطائے اختیار نے کہا کہ تپس ایم اوا و سی (وسیع اوپن آن لائن کورس) کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم ہے جس میں کورس مواد کے طور پر فلمائے گئے لیکچر اور ای-لرننگ مواد شامل کیے گئے ہیں۔
وزارت سماجی انصاف و عطائے اختیار کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ رادھیکا چکرورتی نے تپس کے اجزا پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایک چہار سمت نقطہ نظر سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ورچوئل کلاس ہوگی جس میں کوئی بھی ماہر یا اس کا استعمال کرنے والا اینیمیٹڈ انفارمیشن گرافکس اور پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کی مدد سے موضوع پر لیکچر دے سکتا ہے۔ شرکاء کو متعلقہ موضوع پر معلوماتی مواد مہیا کیا جائے گا جیسے کہ مضامین، کیس اسٹڈیز اور دیگر مطالعاتی مواد جنھیں مستقبل میں بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہر ماڈیول کو مکمل کرنے کے بعد، طلبا متعدد انتخابی کوئز کی مدد سے موضوع پر اپنی تفہیم کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں۔ پورٹل پر ایک ڈسکشن فورم بھی فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ کورس کوآرڈینیٹر سے اپنے شکوک و شبہات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد تپاس پراسپیکٹس اور آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر ایک معلوماتی ویڈیو جاری کی گئی اور ڈاکٹر وریندر مشرا، ڈائریکٹر، این آئی ایس ڈی نے اظہار تشکر کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7930
(Release ID: 1746564)
Visitor Counter : 251