ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز 10 شہروں میں ہتھ کرگھا ڈیزائن، وسائل سنٹر مراکز قائم کرے گا


کولکاتا ،چنئی،بنگلورو،حیدرآباد ،کننور،اندور،ناگپور، میرٹھ، بھاگلپور اور پانی پت میں مرکز قائم کئے جائیں گے

ٹیکسٹائل کی وزارت ہتھ کرگھا ماحولیاتی نظام وضع کررہی ہے

Posted On: 16 AUG 2021 3:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 16 اگست2021:

ہتھ کرگھا صنعت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے ٹیکسٹائل کی وزارت نے کئی نئی پہل کی ہے۔

کولکاتا ، چنئی ، بنگلورو ، حیدرآباد ، کننور ، اندور ، ناگپور ، میرٹھ ، بھاگلپور اور پانی پت کے بنکر سروس سینٹر (ڈبلیو ایس سی) میں 10 اور ڈیزائن ریسورس سینٹر (ڈی آر سی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  فیشن  ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے ذریعہ قائم کئے جارہے  ہیں۔ ان کا مقصد ہتھ کرگھا  شعبے میں ڈیزائن کو  اعلی معیار کا بنانا اور بنکروں  ، برآمد کاروں ،  مینوفیکچررز اور ڈیزائنروں کی سیمپل/ بہترمصنوعات اور ان کی  فروغ  کے لیے ڈیزائن ریپوزٹریز تک کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزارت نے این آئی ایف ٹی کو ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے شامل کیا ہے  کیونکہ وہ ٹیکسٹائل کی وزارت کا ایک ان ہاؤس آرگنائزیشن ہےجس کا ہتھ کرگھا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ این آئی ایف ٹی  کی فیشن اور ڈیزائن کے شعبے میں مہارت ہے ۔ جس کا استعمال ہتھ کرگھا کے شعبے کو بازار سے جوڑنے کے لئے کیا جاسکتا  ہے ۔ این آئی ایف ٹی کے ذریعہ سبھی  ڈبلیو ایس سی میں مرحلہ وار طریقہ سے ڈی آر سی قائم کئے جارہے ہیں۔  جس میں برآمد کاروں ، مینوفیکچررز، ڈیزائنروں ، بونکروں اور دیگر متعلقہ لوگوں کے لئے ڈیزائن اور وسائل کی ایک بڑی فہرست دستیاب ہوگی۔

دہلی ، ممبئی ، احمد آباد ، بھونیشور ، گوہاٹی ، جے پور اور وارانسی کے ڈبلیو ایس سی میں ڈی آر سی کا قیام اور  ان کا افتتاح کیا جاچکاہے۔ جبکہ کانچی پورم میں 8 ویں ڈی آر سی کا افتتاح عزت مآب ٹیکسٹائل کے وزیر کے ذریعہ 7 اگست 2021 کو ہتھ کرگھے کے قومی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔

ابتدا میں ممبئی ، چننی اور وارانسی میں ہتھ کرگھا   ڈیزائن سنٹر سال 1956 میں قائم کئے گئے تھے ۔ بعد میں ان ڈیزائن سینٹرز کی سرگرمیوں  کی توسیع  ہتھ کرگھا  کپڑوں کے دیگر شعبوں کو کور کرنے کے لئے کیا گیا۔ جنہیں بعد میں بنکر سروس سنٹر (ڈبلیو ایس سی )  کی شکل میں نام دیا گیا۔  وقت کے ساتھ ہر بنکر سروس سنٹر نے بڑی تعداد میں ہتھ کرگھا ڈیزان اور نمونے تیار کئے۔ اس دوران ہتھ کرگھا پروڈکٹ کے ڈیزائن انوویشن، تربیت اور مارکیٹنگ صلاحیت میں بہتری کے لئے تعاون دینے والے ممتاز ڈیزائنروں کو شامل کرنے اور انہیں الگ الگ بنکر گروپوں سے جوڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ کئی ڈیزائنروں کے ساتھ مفاہمتی قرارداد (ایم او یو) پر دستخط بھی کئے۔لیکن ان کوششوں کو محدود کامیابی ملی اور کچھ  عرصے بعد پوری طرح سے ان کی ترقی رک گئی۔ جس کے ذریعہ ایک ان ہاؤس ریپوزٹریزرکھنے کے تصور کو اہمیت دی گئی۔ جہاں پر تعاون دینے والوں اور فیض یافتگان دونوں کے پاس ڈیزائن  کے تبادلے کے لئے ایک کامن پلیٹ فارم ہوسکتا ہے۔ بھلے ہی وہ فیشن سے براہ راست طور پر نہ جڑے ہوں۔ این آئی ایف ٹی کو مرحلہ وار طریقہ سے سبھی ڈبلیو ایس سی میں ڈی آر سی قائم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

1986 میں قائم ، این آئی ایف ٹی ملک میں فیشن  کی تعلیم کا ایک اہم ادارہ ہے اور ٹیکسٹائلز اور ملبوسات کی صنعت کو پیشہ ور انسانی وسائل  فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔  برسوں سے ملک کے مختلف حصوں میں اپنے 17 کیمپس کے ساتھ این آئی ایف ٹی ڈیزائن  کی ترقی اور ہتھ کرگھا  اور دست کاری کی پوزیشننگ  کے شعبے میں ایک نالج سروس فراہم کرنے والے ادارہ  کے طور پر کام کررہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7912)


(Release ID: 1746540) Visitor Counter : 234