صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پارسی نئے سال کے موقع پر صدرجمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 15 AUG 2021 6:46PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے پارسی نئے سال کے موقع پر تمام باشندگان ملک  کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں ، صدر نے کہا ہے کہ "پارسی نئے سال کے مبارک موقع پر ، میں تمام باشندگان ملک ، خاص طور پر ہمارے پارسی بھائیوں اور بہنوں کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

معاشرتی اور قومی زندگی میں پارسی برادری کی شراکت بے مثال ہے۔ ان کی طرز زندگی ، کام کرنے کا منفرد انداز اور اپنی ثقافت کے تحفظ کے تئیں ان کی لازوال عقیدت پارسی برادری کے لیے ہم وطنوں میں قدردانی کا احساس پیدا کرتی ہے۔ پارسی سماج کی طرف سے منایا جانے والا یہ سالانہ تہوار ان کے لیے اور ہم سب کے لیے خوشی اور جوش کا موقع ہے۔

پارسی نئے سال کا یہ تہوار ہر فرد کی زندگی میں اتحاد ، خوشحالی اور خوشیاں لائے اور شہریوں میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید تقویت بخشے۔''

Click here to see President's message in Hindi

صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی زبان میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح – س ک

U. NO. - 7896


(Release ID: 1746257) Visitor Counter : 150