وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے وِنگ کمانڈر اُتّر کمار ( 27689 ) فلائنگ ( پائلٹ ) کو وایو سینا میڈل ( شجاعت ) سے نوازا

Posted On: 15 AUG 2021 9:00AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 15 اگست / ونگ کمانڈر اُتّر کمار ( 27689 ) فلائنگ ( پائلٹ ) جولائی ، 2017 ء سے سخوئی  - 30 ایم کے آئی  اسکواڈرن میں پائلٹ  ہیں ۔

          4 اگست ، 2020 ء کو ، ونگ کمانڈر اتر کمار کو فضاء سے فضاء میں ایندھن  بھرنے سے متعلق  تربیت  فراہم کرنے کی پروازوں  کا اختیار دیا گیا تھا۔ مشن کے دوران ، دوسرےایس یو  - 30 ایم کے آئی طیارے کے اوزار وغیرہ کے خانے ( پوڈ ) سے ایندھن  بھرنےو الی نلکی ٹوٹ کر الگ ہو گئی ، جب کہ مخروطی  تھیلا ( ڈروگ ) ، اُس  وقت بھی  اُن کے طیارے کے ساتھ  منسلک تھا ۔ الگ ہوئی نلکی طیارے  کی جانب لہرانے لگی اور خطرناک طریقے  سے پائلٹ  کی نشست   کی چھت    اور جہاز  کے فریم کے ساتھ  ٹکرانے لگی  ، جس کی وجہ سے جہاز بہت خطرناک  طریقے سے  دائیں بائیں  ہونے لگا اور اس میں شدید جھٹکے  لگنے لگے ۔ ایندھن  کی نلکی کے علیحدہ  ہونے کے نتیجے میں اصل طیارے  سے ایندھن  کا رساؤ بھی ہونے لگا ۔ اب  تک نا معلوم  ایک ہنگامی  صورت حال  کا سامنا کرنے پر ، جس کے دوران ، اُن کا جہاز ایک دیگر طیارے  کے بہت قریب  اچانک اِدھر اُدھر ڈول رہا تھا  ، انہوں نے پُر سکون رہتے  ہوئے  صورت حال  کا جائزہ لیا اور  جہاز کا مکمل  کنٹرول  اپنے قبضے میں رکھا ۔  انہوں نے فوری  طور پر  اصل طیارے  کے عملے کے ارکان  کو بعض اقدامات کرنے کی ہدایت کی ، جن کی وجہ سے ایندھن  کا رساؤ  بند ہو گیا اور اس کی محفوظ بازیابی  میں سہولت  پیدا ہوئی  چونکہ   اُن  کے طیارے  کی پرواز  سے متعلق کنٹرولس  محض حرکت تک    محدود ہو گئے تھے ،  جہاز کی محفوظ  باز یابی کے لئے  پائلٹ  کو  زبردست تناؤ اور پرواز سے متعلق   غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ  کرنے کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے نہایت  شاندار  طریقے سے بازیابی   سے متعلق  تربیت کا منصوبہ  تیار کیا کیونکہ   نلکی کے ٹکرانے کے بعد کینوپی  کالی پڑ جانے  کی وجہ سے  دائیں  جانب کا منظر بہت کم نظر آ رہا تھا  ۔ انہوں نے فوراً   پرواز کے لئے زیادہ سے زیادہ  رفتار  کا پیشگی تخمینہ لگایا  تاکہ اس بات  کو یقینی بنایا جا سکے کہ  طیارے کو اپنے کنٹرول  میں ہی رکھا جا سکے ۔ انہوں نے پرواز سے متعلق بہترین  مہارت کا مظاہرہ  کیا اور طیارے  کو بحفاظت زمین پر اتارنے کی غرض سے طریق کار میں کنٹرول  سے متعلق   غیر روایتی  نظام کا استعمال کیا ۔

          زمین پر  اترنے کے بعد  ایندھن  کی نلکی   ، ڈی دروازے کے ساتھ  الجھی ہوئی  ملی  اور اس  سے آگ لگ جانے کا کافی خطرہ  درپیش  تھا ۔ زندگی   کو خطرے  میں ڈالنے والی صورت حال  کے دوران  ، جس کے دوران دونوں پائلٹوں کو جہاز سے نکلنا پڑ سکتا تھا ، اتّر کمار کی مثالی  شجاعت اور حوصلے  اور پرواز سے متعلق  صلاحیتوں  کی بدولت   نہ  صرف ، اُن کے جہاز کی بلکہ  دوسرے طیارے کی بھی  محفوظ  بازیابی ممکن ہو سکی ۔

          جرأت مندی کے اس غیر معمولی  مظاہرے کے لئے ونگ کمانڈر اتر کمار کو وایو سینا  میڈل ( شجاعت ) سے نوازا گیا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WgCdrUttarKumar8CZU.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا ۔ 15-08-2021 )

U. No. 7870



(Release ID: 1746056) Visitor Counter : 156