وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے اسکواڈرن لیڈر دیپک موہنن ( 20223 ) فلائنگ ( پائلٹ ) کو وایو سینا میڈل ( شجاعت ) سے نوازا

Posted On: 15 AUG 2021 9:00AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 15 اگست / اسکواڈرن  لیڈر  دیپک  موہنن ( 30223 ) فلائنت ( پائلٹ ) اپریل ، 2017 ء سے ایک کوسٹ گارڈ  اسکواڈرن  کے ساتھ  ڈیپوٹیشن پر ہیں ۔

          4 ستمبر ، 2020 ء کو اسکواڈرن  لیڈر موہنن  نے ، ایک چیتک   ہیلی کاپٹر  کے پائلٹ  کی حیثیت  سے ، بہت اعلیٰ  درجہ کے غیر  معمولی حوصلے  اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، جس  کے دوران انہوں نے سری لنکا کے مشرقی ساحل  سے دور 3.40 لاکھ میٹرک  ٹن خام تیل لے جا رہے  ایک  بہت بڑے  خام تیل لے جانے والے بحری جہاز ( وی ایل سی سی ) ایم ٹی ڈائمنڈ    پر لگی آگ اور دھماکوں  سے ہوئے نقصانات کا اندازہ  لگانے کی غرض سے پرواز کی ۔ اس کے بعد ، سات دن تک  چلی کارروائی  کے دوران  ، انہوں نے  12 مہماتی  پروازیں  اڑائیں   ، جس کے لئے  انہیں انڈین  کوسٹ گارڈ  کے مختلف  طرح کے بحری جہازوں  پر اترنا  پڑا اور  اس دوران انہوں نے آگ پر قابو  پانے میں مہارت  رکھنے والے  بحری جہازوں  کو ہدایتیں   دیں اور  تیل کے رساؤ کے ہوائی  سروے کے لئے اڑانیں بھریں  ۔   یہ  تمام کارروائیاں سمندر کی  خراب صورتِ حال ، بہت کم فاصلے  تک صاف دکھائی دینے اور  30 کلو میٹر فی گھنٹہ  سے زیادہ رفتار سے تیز ہوائیں  چلنے اور سمندر میں  اونچی اونچی  لہریں  اٹھنے کے دوران سمندر پر انجام دی گئیں ۔ آفیسر نے اپنی جان  کی  بالکل  بھی پرواہ  نہ کرتے ہوئے مسلسل  سخت گیری کے ساتھ  اس مشن کو انجام دیا  ۔ آفیسر کی بہادری  اور غیر متزلزل  عزم اور اپنی ذاتی  حفاظت  کی کم پرواہ کرنا ، سروس کی اعلیٰ  ترین روایات کے جذبے کی عکاسی  کرتی ہیں ۔ عہدیدار کے نا قابلِ  یقین  اور پر جوش  اقدامات  کی بدولت زبردست آگ کو بجھانے  میں مدد ملی اور دھماکے اور تیل کے رساؤ سے متعلق  ممکنہ  خطرے کو ٹالا جا سکا  ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی سمندری  علاقوں میں انڈین  کوسٹ گارڈ کو غیر معمولی  اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

          اس غیر معمولی جانبازی کے مظاہرے   کے لئے اسکواڈرن  لیڈر دیپک  موہنن  کو وایو سینا میڈل ( شجاعت ) سے نوازا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SqnLdrDMohananBZDY.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا ۔ 15-08-2021 )

U. No. 7869

 



(Release ID: 1746055) Visitor Counter : 225