وزارت دفاع

صدرِ جمہوریہ نے ونگ کمانڈر ورون سنگھ ( 27987 ) فلائنگ پائلٹ کو شوریہ چکر عطا کیا

Posted On: 15 AUG 2021 9:00AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 15 اگست / ونگ کمانڈر ورون سنگھ ( 27987 ) فلائنگ ( پائلٹ ) لائٹ کمباٹ  ایئر کرافٹ ( ایل سی اے ) اسکواڈرن   میں پائلٹ  ہیں ۔

          12 اکتوبر ، 2020 ء کو وہ پرواز کے کنٹرول  سے متعلق نظام ( ایف سی ایس ) کی اور دباؤ ڈالنے والے نظام ( زندگی  کے لئے معاون  ماحولیات پر کنٹرول سے متعلق  نظام )  کی ایک بڑی  درستگی کے بعد ، اصل اڈے سے دور  ایل سی اے میں سسٹم کی جانچ  سے متعلق مہم کے لئے  پرواز کر رہے تھے ۔      

          ہوا ئی مہم کے دوران کافی بلندی پر  کاکپٹ  کے دباؤ  سے متعلق  نظام خراب ہو گیا ۔ انہوں نے  درست طریقے  سے اس خرابی کی نشاندہی  کی اور  زمین  پر اترنے  کی غرض سے جہاز کو  نیچے  اتارنا  شروع کر دیا  ۔ اس دوران فلائٹ  کے کنٹرول  سے متعلق نظام میں خرابی  پیدا ہو گئی ، جس کے سبب طیارہ مکمل طور پر  کنٹرول  سے باہر ہو گیا ۔  یہ ایک  غیر معمولی خرابی تھی  ، جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی ۔ جہاز  تیزی سے نیچے جانے لگا ۔ اس کے بعد جہاز خطرناک  طریقے سے  جی حدود کی انتہا  کی طرف  بڑھتا ہوا اوپر  اور نیچے  جھوک کھانے لگا ۔

          زندگی  کے لئے انتہائی خطرناک  صورتِ حال  میں ، انتہائی جسمانی اور دماغی  تناؤ کے باوجود  ، وہ مثالی طور پر  پُر سکون  رہے اور جہاز کو پھر سے اپنے کنٹرول میں کر لیا  اور اس طرح  انہوں نے پرواز سے متعلق  ایک غیر معمولی  مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ اس کے فوراً بعد لگ بھگ دس ہزار فٹ کی بلندی پر ، جہاز ایک بار پھر  کنٹرول سے باہر ہو گیا  اور  خطرناک طریقے  سے جھوک  کھانے لگا ۔ ایسی صورتِ حال  کے تحت  پائلٹ  کو جہاز سے باہر نکلنے کی آزادی تھی ۔ اپنی خود کی زندگی  کو در پیش  خطرے  کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ، انہوں نے  مثالی جرأت اور  صلاحیت  کا مظاہرہ  کیا اور لڑاکا  طیارے کو بحفاظت زمین پر اتار لیا ۔  پائلٹ نے اپنے فرائض  سے بڑھ کر کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور مناسب خطرات کا سامنا کرتے ہوئے جہاز کو زمین  پر اتار لیا ۔  اس واقعے  کے سبب  ملک میں ہی  دستیاب  ٹیکنا لوجی سے تیار کئے گئے   ، اُس لڑاکا طیارے  میں پیدا ہوئی خرابی  کا درست تجزیہ  کیا گیا اور آئندہ  اس قسم  کے واقعات  پر روک تھام  کے مقصد سے احتیاطی  اقدامات کئے گئے ۔ ان کے اس  انتہائی  پیشہ ورانہ  کار کردگی  کے مظاہرہ ، تحمل  اور  اپنی جان  کو در پیش  شدید  خطرہ  کے باوجود فوری طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت  کی وجہ سے  ، انہوں نے نہ صرف ایک ایل سی اے کو تباہ    ہونے سے بچا لیا بلکہ زمین  پر بھی  شہری  املاک  اور آبادی  کا بھی تحفظ  کیا ۔ اُن کی اس غیر معمولی  بہادری کے لئے وِنگ  کمانڈر ورون سنگھ  کو شوریہ  چکر سے نوازا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WgCdrVarunSingh6CO2.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا ۔ 15-08-2021 )

U. No. 7867



(Release ID: 1746053) Visitor Counter : 219