وزارت دفاع

آزادی کا امرت مہوتسو


ہنڈن ایئرفورس اسٹیشن میں شجاعت کے ایوارڈ یافتگان کے اعزاز میں محرک تقریب

Posted On: 14 AUG 2021 5:11PM by PIB Delhi

 

1۔ ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے بنیادی خیال کے تحت ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں شجاعت کے لئے ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور ان کے خاندان والوں کی عزت افزائی کے لئے چودہ اگست 2021 کو ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن میں ایک توصیفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران درج ذیل شجاعت انعام یافتگان اور ان کے خاندان والوں کی عزت افزائی کی گئی۔

(الف) آنجہانی میجر موہت شرما اشوک چکر سینا میڈل

(ب) کرنل تجیندر پال تیاگی ویرچکر

2۔ آنجہانی میجر موہت شرما اشوک چکر کے والدین جناب راجیندر پرساد شرما اور محترمہ شیلا شرما اور کرنل اور اہلیہ ٹی پی تیاگی اس تقریب میں بہ نفس نفیس موجود تھے۔ ایئر کمانڈو رمنیش کمار گپتا AVSM، ایئر آفیسر کمانڈنگ ، ائیرفورس اسٹیشن ہنڈن نے شجاعت کے ایوارڈ یافتگان اور ان کے خاندان والوں کی عزت افزائی کی جہاں اسٹیشن کے عملے کے لوگ اور دیگر مدعوئین موجود تھے ۔ ائیرآفیسر کمانڈنگ نے بہادری کے انعامات پانے والوں کو سراہا جنھوں نے اپنی شاندار خدمات کی مدت میں اعلیٰ ترین فوجی معیارات طے کئے۔ GAP پورٹل پر رجسٹرڈ چار طلباء کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

3۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے کہا کہ ان کے تئیں جس احترام اور محبت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور اسے اپنے لئے فخر کی بات سمجھتے ہیں۔ مدعوئین کے لئے جنگ کی ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے تاکہ حاضرین اس بات کو سمجھ سکیں کہ 1971 کی جنگ اور 2009 میں جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران فوجیوں کو کس طرح کے جوکھم بھرے حالات کا سامنا تھا۔ کرنل ٹی پی تیاگی  ویر چکر نے 1971 کی جنگ کے اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرایا۔

 

   

 

****

U.No.7862

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1746001) Visitor Counter : 147