زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
برکس نے خوراک اور تغذیہ کے تحفظ کے لئے زرعی حیاتیاتی تنوع کو مستحکم کرنے کے لئے شراکت داری پر زور دیا
زراعت پر برکس ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد کی گئی
بھارت نے 2021 میں برکس کی صدارت حاصل کی ہے
برکس کے وزارئے زراعت کی گیارہویں میٹنگ کے مشترکہ اعلامیہ پر تبادلہ خیال ہوا
Posted On:
14 AUG 2021 11:32AM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 اگست2021 :
برازیل کی وفاقی جمہوری حکومت، روسی فیڈریشن ، پیپلز ری پبلک آف چائنا اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کے وزرائے زراعت نے ورچوئل طریقہ سے ’’ خوراک اور تغذیہ کے تحفظ کے لئے زرعی حیاتیاتی تنوع کو مستحکم کرنے کے لئے برکس کی شراکت داری ‘‘ کے موضوع پر غور و خوض کیا۔
اس میٹنگ میں طویل مدتی ترقی کے لئے اقوام متحدہ 2030 ایجنڈے کے عمل درآمد کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ برکس ممالک بھوک اور غریبی کو مٹانے کے لئے 2030طویل عرصہ تک جاری رہنے والے ترقی کے اہداف کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرنے میں اہم رول ادا کرنے کے لئے اچھی طرح سے تیار ہیں۔
برکس ملکوں کی اس میٹنگ میں مضبوط زرعی تحقیق کی بنیاد اور معلومات کا استعمال اور ایک دوسرے سے تبادلہ کرنے کی ضرورت ، خاص طور سے آب و ہوا میں تبدیلی کی صورت میں ، زیاد ہ پیداواریت کے لئے بہتر سالیوشن فراہم کرنے کے لئے لیب سے زمین تک ٹکنالوجی کی منتقلی کی سہولت ، زرعی حیاتیاتی تنوع کو قائم رکھنا اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برکس (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) زرعی تحقیق پلیٹ فارم کو بھارت کے ذریعہ زرعی تحقیق، توسیع، ٹکنالوجی کی منتقلی ، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ برکس زرعی تحقیق کے پلیٹ فارم کو فنکشنل بنانے اور پیداکاروں اور پروسیسر کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے زرعی ٹکنالوجیز کے استعمال اور اپلیکیشن بہتری کے لئے تحقیقی تعاون کی حوصلہ افزائی کا ارادہ بھی ظاہرکیا گیا۔
برکس کی 11 ویں کے مشترکہ اعلامیہ اور برکس ملکوں کے زرعی تعاون کے لئے 24-2021 کے کارروائی منصوبے اور برکس زرعی تحقیق پلیٹ فارم پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی۔
جناب سنجے اگروال ، سکریٹری ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، جناب ابھیلاشکا لکھی، ایڈیشنل سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور محترمہ الکنندا دیال، جوائنٹ سکریٹری زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 12 سے 13 اگست 2021 کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں منعقد برکس ورکنگ گروپ کی ورچوئل میٹنگ میں حصہ لیا۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 7849)
(Release ID: 1745871)
Visitor Counter : 233