بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور ویلج انڈسٹریز کمیشن نیم فوجی دستوں کے لئے 1.91 لاکھ کھادی دریوں کی سپلائی کرے گا

Posted On: 13 AUG 2021 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اگست2021:

کھادی ااور ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) کو نیم فوجی دستوں کے لیے 10 کروڑ روپے کی  1.91 لاکھ کھادی کپاس دریوں کی سپلائی کا آرڈر ملا ہے۔ یہ آرڈر   انڈو-تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے ملا ہے۔ جو ملک میں سبھی نیم فوجی دستوں  کی طرف سے  خریداری کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔اس سال 6 جنوری کو دریوں کی سپلائی کے لئے کے وی آئی سی اور آئی ٹی بی پی کے مابین دستخط شدہ ایک معاہدے کے مطابق یہ سپلائی کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ کے ذریعہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں گھریلو مصنوعات پر خاص طور پر زور دیئے جانے کے مدنظر یہ خریداری کی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے سبھی مسلح فورسز میں صرف ملک میں بنی مصنوعات کے استعمال کا حکم دیا  تھا۔

معاہدے کے مطابق ، کے وی آئی سی 1.98 میٹر لمبائی اور 1.07 میٹر چوڑائی کی نیلی رنگ کی دریاں سپلائی کرے گا۔ کپاس کی دریوں کی تیاری اترپردیش، ہریانہ، راجستھان اور پنجاب کے کھادی اداروں کے ذریعہ کی جائےگی۔ اس خریداری کے آرڈر سے ہی کھادی کاریگروں کے لئے اندازہ کے مطابق 1.75 لاکھ کام کے دنوں کا اضافہ کام ملے گا۔ یہ پہلی بار ہے جب کے وی آئی سی نیم فوجی دستوں  کو دریوں کی سپلائی کررہا ہے۔

1.91 لاکھ دریوں میں سے 51000 کی سپلائی آئی ٹی بی پی کو کی جائے گی ، بی ایس ایف کو 59500، 42700 سی آئی ایس ایف کو اور 37700 دریوں کی سپلائی ایس ایس بی کو کی جائے گی۔ سپلائی کا آرڈر  اس سال نومبر تک پورا کرلیا جائے گا۔ کے وی آئی سی کے ذریعہ  تیار کپاس کی دریوں کو کپڑے کی وزارت کی ایک اکائی ، ناردن انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز( این آئی ٹی آر اے ) کے ذریعہ توثیق کی جائے گی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ ، ’’ آئی ٹی بی پی کا یہ آرڈر اعلیٰ کوالٹی کے معیارات کی وجہ سے مسلح فورسز کے بیچ کھادی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ کے وی آئی سی باقاعدہ طور پر فورسز کو بڑی مقدار میں کچی گھانی سرسوں کے تیل کی سپلائی کررہا ہے ۔‘‘

 

 

************

 

(U: 7821)


(Release ID: 1745596) Visitor Counter : 210