خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کی بہبود کے قومی کمیشن نے چیف سکریٹریوں پر ٹیکہ کاری میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے زور دیا


صحت عامہ پر بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ٹیکے لگائے جاسکیں۔ این سی ڈبلیو چیئرپرسن

مرکز ملک کے کونے کونے تک پہنچنے کے لئے انتہائی سرگرم ٹیکہ کاری پروگرام چلارہا ہے

Posted On: 13 AUG 2021 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اگست 2021: خواتین کے قومی کمیشن نے خواتین میں ٹیکہ کاری کے کم تعداد سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تمام ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو مکتوب بھیج کر ان پر زور دیا ہے کہ ٹیکہ کاری میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکہ لگانے کی مہم میں خواتین پیچھے نہ رہ جائیں۔ ویکسین کی ٹیکہ کاری میں دونوں صنفوں کے درمیان کا فرق کمیشن کے لئے انتہائی تشویش کا معاملہ ہے۔ لہذا چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے اپنے خط میں کہا ہے کہ خواتین کو ویکسین کی خوراک لینے کے لئے ویکسین مراکز پر بڑی تعداد میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکہ کاری میں عورتوں اور مزدوروں کے درمیان اس فرق کو ختم کیا جاسکے۔

مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کے بارے میں بیداری لانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکے لگائیں جاسکیں۔ خط کی ایک نقل تمام ریاستوں کے صحت کے سکریٹریز کو بھیجی گئی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکے لگوانے میں یہ صنفی امتیاز نوجوان عورتوں کے مقابلے بزرگ لوگوں میں زیادہ ہے۔ یہ معاشرے میں عورتوں اور مردوں کے طے شدہ رول کی بھی عکاسی کرتا ہے جس کے سبب خواتین پیچھے رہ جاتی ہیں اور اسکی وجوہات میں وسائل اور ٹیکنالوجی تک غیر مساوانہ رسائی بھی شامل ہے۔اس مکتوب میں NEW نے اشارہ کیا ہے کہ بہت سے کنبوں میں خواتین کی صحت کو مردوں کے مقابلے ترجیح نہیں دی جاتی ہے اور وہ ٹیکے لگوانے میں بھی پیچھے رہ جاتی ہیں۔ لیکن اہل خانہ کو دیکھ بھال کی ذمہ داری کیونکہ عموماً خواتین پر ہوتی ہے لہذا وہ گھر کے کسی بیمار شخص کی دیکھ بھال کے دوران خود متاثر ہوسکتی ہیں۔

نیو(NEW) نے لکھا ہے کہ ٹیکہ کاری کی مہم میں مرکز ملک کے کونے کونے تک پہنچنے کی سرگرم کوشش کررہا ہے اور ویکسین کے کسی بھی مضر اثرات کے بارے میں پھیلائی جانی والی افواہوں کو دور کرنے کے لئے مہم چلارہا ہے۔ ریاستی حکومتوں کو یہ مہم جاری رکھنی چاہئے تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں تک درست اطلاعات پہنچائی جاسکیں۔

خواتین کی بہبود کا قومی کمیشن، عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے تحت خواتین کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کی قومی سطح کی اعلیٰ ترین تنظیم ہے۔

****

U.No.7817

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1745555) Visitor Counter : 205