ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت نے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ضابطوں مجریہ 2021 کو نوٹیفائی کر دیا ہے جس کے تحت 2022 تک شناخت شدہ واحد استعمال والی پلاسٹک اشیاء پر پابندی لگا دی ہے


پلاسٹک کے تھیلوں کی موٹائی 30 ستمبر 2021 سے 50 سے 75 مائیکرون اور 31 دسمبر 2022 سے 120 مائیکرون تک بڑھا دی گئی

توسیع شدہ پروڈیوسر کی ذمہ داری کے لئے جو رہنما اصول وضع کئے گئے ہیں انہیں قانونی طاقت بخشی گئی ہے

Posted On: 13 AUG 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 2022 تک واحد استعمال والی پلاسٹک کو ختم کرنے کے لئے دی گئی وضاحت کے مطابق  زمینی اور آبی  ماحولیاتی نظاموں پر گندے پلاسٹک کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت ہند کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت  نے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ضابطوں مجریہ 2021 کو نوٹیفائی کر دیا ہے جو 2022 تک کم استعمال ہونے والی اور زیادہ گندگی پھیلانے والی واحد استعمال کی پلاسٹک اشیاء پر پابندی عائد کرتا ہے۔

واحد استعمال کی پلاسٹک اشیاء کی وجہ سے آلودگی تمام ممالک کے لئے ایک اہم ماحولیاتی چیلنج بن چکی ہے۔ ہندوستان واحد استعمال کے پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔ 2019 میں منعقدہ اقوام متحدہ کی چوتھی ماحولیاتی اسمبلی میں  ہندوستان نے واحد استعمال کی پلاسٹک کی مصنوعات سے پھیلنے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں عالمی برادری کی طرف سے اس انتہائی اہم مسئلے پر توجہ دینے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ یو این ای اے ای 4 میں اس قرارداد کی منظوری ایک اہم پیش رفت تھی۔

مندرجہ ذیل واحد استعمال والی پلاسٹک بشمول پولیسٹیرین اور توسیعی پولیسٹیرین اشیاء کی تیاری ، درآمد ، ذخیرہ اندوزی ، تقسیم ، فروخت اور استعمال  یکم جولائی 2022 سے ممنوع ہوگا:

(الف) پلاسٹک اسٹکس کے ساتھ کان صاف کرنے والی کلیاں، غباروں کے لیے پلاسٹک کی چھڑیاں، پلاسٹک کے جھنڈے ، کینڈی اسٹکس، آئس کریم کی اسٹکس، سجاوٹ کے لیے پولیسٹیرین [تھرموکول]؛

(ب) پلیٹیں، کپ، گلاس، کانٹے، چمچے، چاقو، اسٹرا، ٹرے، میٹھے کھانوں کو لپیٹنےیا پیک کرنے کی فلمیں، دعوت نامے، سگریٹ کے پیکٹ، پلاسٹک یا پی وی سی بینر جو 100 مائیکرون سے کم ہوں اور گھونٹنے والی چیزیں۔

ہلکے وزن والے پلاسٹک کے تھیلوں کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی کو روکنے کے لیے  30 ستمبر 2021 سے پلاسٹک کے تھیلوں کی موٹائی پچاس مائیکرون سے بڑھا کر پچپن مائیکرون اور 31 دسمبر 2022 سے ایک سو بیس مائکرون تک کردی گئی ہے۔

موٹائی میں اضافے کی وجہ سے یہ پلاسٹک کے تھیلوں کے دوبارہ استعمال کی بھی اجازت دے گا۔

پیکنگ کے کام میں آنے والی پلاسٹک کے کباڑکو جن کا  واحد استعمال والی  پلاسٹک اشیاء کے مرحلے میں احاطہ نہیں ہوا تھا ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقے سے یکجا کیا جائے گا۔ یہ کام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے مطابق پروڈیوسر، امپورٹر اور برانڈ مالک (پی آئی بی او) کی توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری کے ذریعے کیا جائے گا۔ توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے مؤثر نفاذ کی خاطر توسیع شدہ پروڈیوسر کی ذمہ داری کے لئے رہنما خطوط سامنے لائے جا رہے ہیں جنہیں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ضابطوں 2021 کے ذریعے قانونی طاقت دی گئی ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر کو سوچھ بھارت مشن کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے مضبوط نفاذ اور شناخت شدہ واحد استعمال کی پلاسٹک اشیاء کے استعمال کو کم کرنے کے لئے بھی درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔ (1) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ واحد استعمال کی پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے مؤثر نفاذ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیں۔ وزارت نے ایک قومی سطح کی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے جس کا مقصد واحد استعمال کی پلاسٹک اشیاء کو ختم کرنے اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے مؤثر نفاذ کی مربوط کوششیں کرنا ہے۔

ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں /محکموں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ واحد استعمال کی پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے مؤثر نفاذ کے لئے مقررہ وقت کے اندر ایک جامع ایکشن پلان تیار کریں۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ (پی ڈبلیو ایم) ضابطوں مجریہ 2016 کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کے لیے تحفظِ ماحولیات ایکٹ  1986 کی دفعہ 5 کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکومت واحد استعمال کی پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضابطوں مجریہ 2016 کے موثر نفاذ کے لئے آگاہی پیدا کرنے کی خاطر بھی اقدامات کر رہی ہے۔

واحد استعمال کی پلاسٹک 2021 کیلئے دو ماہی آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزارت نے ملک میں اسکول کے طلباء میں آگاہی پھیلانے کے موضوع پر کُل ہند مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا ہے۔

شناخت شدہ واحد استعمال والی پلاسٹک اشیا کا متبادل سامنے لانے کی حوصلہ افزائی اور  پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے ڈیجیٹل حل کی خاطر اعلی تعلیمی اداروں کے طلباء اور اسٹارٹ اپ انڈیا انیشیٹو کے تحت تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کیلئے انڈیا پلاسٹک چیلنج - ہیکاتھون 2021  کا اہتمام کیا گیا ہے۔

****

 

U.No.7816

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1745542) Visitor Counter : 904