صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو
جناب من سکھ منڈاویہ نے ایچ آئی وی ، ٹی بی اور خون کے عطیہ کے لئے بیداری مہم کا آغاز کیا
بین الاقوامی یومِ نوجوانان کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد طلبا کے ساتھ غیر روایتی طور پر بات چیت کی
Posted On:
12 AUG 2021 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی 12 اگست 2021: مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب من سکھ منڈاویہ نے بین الاقوامی یومِ نوجوانان کے موقع پر ایچ آئی وی ، ٹی بی اور خون کے عطیہ کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں۔ آج بیداری مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ تقریب کا اہتمام نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (ناکو) نے کیا تھا۔
مرکزی وزیر صحت نے ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر بھارت کا امرت مہوتسو کے ملک گیر جشن کے ایک حصے کے طور پر سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبا کے ساتھ غیر روایتی طور پر بات چیت کی۔
یہ طلبا مختلف پلیٹ فارموں جیسے ورچوئل ایونٹ میں شرکت کے لنک، فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر کے ذریعے رابطے میں آئے تھے۔ تین زندہ بچ جانے والے اور جانبازوں نے جو ایچ آئی وی ، تپ دق اور تھیلیسیمیا سے متاثر ہوئے تھے، بتایا کہ کس طرح حکومت ہند کی اسکیموں نے ان بیماریوں کے خلاف ان کی لڑائی میں ان کی مدد اور معاونت کی ۔
ملک بھر کے ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے نوٹ کیا کہ "سوامی وویکانند ماقبل آزاد ہندوستان میں نوجوانوں کی طاقت کو پہچاننے اور اسے فروغ دینے والے پہلے شخص تھے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندرمودی جی نے نوجوانوں کے فائدے کے لیے کئی اسکیمیں اور ادارے شروع کئے جن میں ہنر مندی کے فروغ کی وزارت کی تشکیل اور 'کھیلو انڈیا' پروگرام شامل ہیں۔ جب نوجوان کچھ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ اسے کر دکھاتے ہیں۔ ٹی بی کے زیادہ تر مریض نوجوان نسل کے عمر کے گروپ میں بھی ہیں۔ جب دیہات کے نوجوان ارادہ کریں گے کہ گاؤں میں اب اورکوئی ٹی بی کا مریض نہیں ہوگا تو وہ یہ مقصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے ان تمام این جی اوز اور سی ایس اوز کو مبارکباد دی جنہوں نے بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بلڈ ڈونیشن کیمپس کا اہتمام کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے 75 ویںیوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے 'آزادی کا امرت' مہوتسو پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہندوستان کے وزیر اعظم نے ہندستان کی نوجوان نسل سے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے وہ نشانے مقرر کریں جو وہ اگلے 25 برسوں میں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آزادی کے صدی سالگرہ پر نئے ہندوستان کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیں۔ مسٹر منڈاویہ نے نوجوانوں سے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے اور ایچ آئی وی ٹرانسمیشن کی روک تھام کے لئے کام کرنا فوج میں شمولیت جیسا ہے کیونکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے قوم کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سب کے لئے اچھی صحت کے حصول کی خاطر مل کر کام کرنے کا حلف لے۔
ڈاکٹر بھارتی پوار نے بتایا کہ کس طرح حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مصروفیت اور فیصلہ سازی کے مواقع فراہم کرنے میں مسلسل کوشاں رہی ہے۔
انہوں نے قوی امید ظاہر کی کہ حالیہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو عالمی علمی سپر پاور بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ "بااختیار نوجوان شہریوں کو صحت مند اور بامقصد زندگی فراہم کرنے کے ہمارے مقصد کی تکمیل کریں گے۔ پائیدار ترقی کا تیسرا مقصد سب کو اچھی صحت اور تندرستی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ 'آزادی کا امروت مہوتسو' از سر نو متحرک ہندوستان 2.0 کی طاقت اور صلاحیت سامنے لائے گا۔
مرکزی محکمہ صحت کے سکریٹری، جناب راجیش بھوشن، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) جناب آلوک سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) محترمہ آرتی آہوجا اور وزارت کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
****
U.No.7790
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1745319)
Visitor Counter : 343