وزارت دفاع
بھارت اور سعودیہ عرب کی بحریہ کے درمیان اولین المعہد الہندی مشق کرنے پر اتفاق
Posted On:
12 AUG 2021 2:10PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کےفلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ (FOCWF)، ریئر ایڈم اجے کوچرنے10؍اگست 2021 کو سعودی عرب کے شاہی بحریہ کے مشرقی فلیٹ کے فلیٹ کیڈر ، ریئر ایڈم ماجد القحطانی کے ساتھ دورہ کیا۔ یہ شاہ عبدالعزیز نیول بیس میں منعقد ہوا ، جو کہ سعودی عرب کی بحریہ کامشرقی بیڑے کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ ایف او سی ڈبلیو ایف نے کنگ فہد نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل فیصل بن فہد الغفیلی سے ملاقات کی۔
سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر، ڈاکٹر اوصاف سعید نے الجبیل میں آئی این ایس کوچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایف او سی ڈبلیو ایف اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی۔
11 اگست کو انڈین ویسٹرن فلیٹ کےکمانڈر نے بھارتی سفیر کے ہمراہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر سعود بن نائف آل سعود سے دمام میں ملاقات کی۔
آپریشنل محاذ پر ، پہلی دوطرفہ مشق 'المعہد الہندی' کی تیاری کرتے ہوئے ، ہندوستانی بحریہ کی ٹیم نے شاہی سعودی بحریہ کے ہم منصبوں سے مل کر سعودی عرب کے الجبیل میں واقع شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر مشترکہ کانفرنس کے لیے ملاقات کی۔ ایک دوسرے کے آپریشنل طریقوں کی گہری تفہیم کے لیے دونوں بحری افواج کے ماہرین نے موضوع کی مناسبت سے لیکچرز بھی دیے۔
******
( ش ح ۔س ک)
U. No.- 7777
(Release ID: 1745124)
Visitor Counter : 358