وزارت آیوش
راجیہ سبھانے قومی کمیشن برائے ہومیو پیتھی (ترمیمی) بل، 2021 اور قومی کمیشن برائے ہندوستانی طریقہ علاج(ترمیمی) بل، 2021 کو منظوری دی
Posted On:
11 AUG 2021 9:48PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا نے بدھ کے روزقومی کمیشن برائے ہومیو پیتھی (ترمیمی) بل، 2021 اور قومی کمیشن برائے ہندوستانی طریقہ علاج(ترمیمی) بل، 2021 کو منظوری دےدی ہے۔ یہ دونوں بل لوک سبھا کے ذریعہ منگل کو منظور کئے جاچکے تھے۔
آیوش کے وزیر جناب سربانندا سونوال کے ذریعہ پیش کئے گئے اس بل کا نام قومی کمیشن برائے ہندوستانی طریقہ علاج (ترمیمی) بل 2021 ہے۔ اس بل میں نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسائن ایکٹ 2020 کے تحت قومی کمیشن کے تشکیل دیئے جانے تک ، انڈین میڈیسائن سینٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈینینس 2021 کے مطابق تشکیل دیئے گئے بورڈ آف گورنرس کے ذریعہ کئے گئے کاموں، فیصلوں اور ادا کی گئی ذمہ داریوں کوتحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آج راجیہ سبھا میں بھی قومی کمیشن برائے ہومیو پیتھی (ترمیمی) بل ، 2021 کو منظوری دے دی گئی۔ یہ بل بھی وزیر آیوش کے ذریعہ پیش کیا گیا تھا۔ اس بل میں نیشنل کمیشن فارہومیو پیتھی ایکٹ 2020 کے تحت قومی کمیشن کے تشکیل دیئے جانے تک ، ہومیو پیتھی سینٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈینینس 2021 کے مطابق تشکیل دیئے گئے بورڈ آف گورنرس کے ذریعہ کئے گئے کاموں، فیصلوں اور ادا کی گئی ذمہ داریوں کوتحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اب ان دونوں بلوں کو صدر کے پاس ان کی منظوری حاصل کرنے کےلئے بھیجا جائے گا۔
******
( ش ح ۔س ب۔رض)
U- 7768
(Release ID: 1745066)
Visitor Counter : 229