صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے مجموعی طور پر 52 کروڑ افراد کو کووڈ-19کے ٹیکے لگاکر امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 44 لاکھ سے زائد کووڈ کی خوراکیں دی گئیں
شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.45 فیصد ہوگئی ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملے کی تعداد41,195ریکارڈ کی گئی ہے
بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(3,87,987)ہے، مجموعی معاملات کے تناسب میں موجودہ کیسز کی شرح 1.21 فیصد ہے
یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (1.94 فیصد)ہے جو مسلسل 17 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
Posted On:
12 AUG 2021 10:11AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12؍اگست2021: بھارت نےمجموعی طور پر 52 کروڑ لوگوں کی کووڈ-کی 19 ٹیکہ کاری کرکے امتیازی مقام حاصل کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 52,36,71,019لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے لیے مجموعی طور پر59,97,068سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں44,19,627افراد کوکووڈ کی خوراکیں دی گئیں۔
اس تعلق سے مندرجہ ذیل اعداد و شمار اور اس کی پوری تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:
ایچ سی ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
1,03,41,119
|
|
دوسری خوراک
|
80,34,194
|
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
1,82,48,485
|
|
دوسری خوراک
|
1,19,35,584
|
|
18تا 44 عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
18,47,82,179
|
|
دوسری خوراک
|
1,34,26,569
|
|
45 تا 59 عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,40,17,033
|
|
دوسری خوراک
|
4,40,01,065
|
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
7,95,91,513
|
|
دوسری خوراک
|
3,92,93,278
|
|
کل تعداد
|
52,36,71,019
|
|
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیرمہم کے نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔
ایک اور مثبت پیش رفت میں ، ہندوستان میں کووڈ-19 سے شفا پانے والوں کی شرح پچھلے 24 گھنٹوں میں 97.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ہندوستان کی طرف سے اب تک کی سب سے بہترین شرح ہے۔
وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے3,12,60,050افراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں 39,069مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں41,195نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مسلسل46دنوں سے روزانہ50 ہزار سے بھی کم نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
آج کی تاریخ میں بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد387987ہے یہ گزشتہ 141 دنوں میں سب سے کم ترین شرح ہے۔مارچ 2020 سے لے کر اب تک ایکٹیو کیسز کی مجموعی شرح صرف1.21 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر21,24,953افراد کی جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 48.73 کروڑ سے زیادہ (48,73,70,196) افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔
اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال2.23 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج1.94 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 17دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 66 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔
****************
ش ح - س ک - ف ر
U. NO. 7763
(Release ID: 1745064)
Visitor Counter : 230