مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کفایتی ہاؤسنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی

Posted On: 11 AUG 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 اگست2021:

پردھان منتری آواس یوجنا شہری (پی ایم اے وائی –یو ) کے تحت ، ایک ٹیکنالوجی سب- مشن (ٹی ایس ایم ) قائم کیا گیا ہے  جس کا مقصد  مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکانات کی تیزی سے اور معیاری تعمیر کے لئے جدید ، اختراعی اور گرین ٹکنالوجیز اور تعمیراتی سازوسامان کو اپنانے کے لئے سہولت فراہم کرناہے۔حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں : ۔

  1. ٹی ایس  ایم  کے تحت  ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج انڈیا (جی ایچ ٹی سی-انڈیا)شروع کیا ہے جس کا مقصد  پوری دنیا سے  ٹکنالوجی کی شناخت کرنا او راختراعی ٹکنالوجی کو مرکزی دھارے میں لانا ہے جو کہ آفات کو برداشت کرسکیں، پائیدار ہوں، کفایتی ہوں اور ملک کے مختلف جغرافیائی اور آب و ہوا سے متعلق حالات کے مطابق تیزی سے خود کو ڈھالنے والی ہوں۔جی ایس ٹی  انڈیا کے تحت  چھ زمروں میں پوری دنیا سے 54 اختراعی ٹکنالوجیزمنتخب کی گئی ہیں۔
  2. جی ایچ ٹی سی – انڈیا کے تحت نشان زد اختراعی تعمیراتی ٹکنالوجیزکے مظاہرے کی غرض سے، 6 ریاستوں یعنی مدھیہ پردیش (اندور) ، گجرات (راجکوٹ) ، تمل ناڈو (چنئی) ، جھارکھنڈ (رانچی) تریپورہ (اگرتلہ) اور اتر پردیش (لکھنؤ) میں وسیع تر اپنانے اور  ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعہ  اس پر عمل کرنے کے لئے چھ مخصوص ٹکنالوجیز کا استعمال چھ لائٹ ہاوس پروجیکٹ (ایل ایچ پیز) کررہے ہیں۔
  3. ایم او ایچ یو اے بھی ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرہ کے طور پر ہاوسنگ پروجیکٹس (ڈی ایچ پی سیز) پر کام کررہی ہے جس میں اختراعی ، متبادل اور پائیدار ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ان کی قبولیت میں مدد مل سکے۔
  4. ایم او ایچ یو اے  نے شہری مائیگرینٹ/ غریبوں  کی رہائش  میں سہولت کے لئے پی ایم اے وائی – یو کی ایک سب اسکیم افورڈیبل رینٹل ہاوسنگ کامپلیکس  (اے آر ایچ سیز) بھی شروع کی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت60 ہزار فی مکان (ایک بیڈروم ) کی ٹکنالوجی انوویشن گرانٹ (ٹی آئی جی)، ایک لاکھ روپئے (ڈبل بیڈروم ) اور 20 ہزار روپئے فی ڈورمیٹری بیڈکا التزام کیا گیا ہے تاکہ اختراعی ابھرتے ہوئے تعمیراتی نظام کا استعمال ہوسکے جو اے آر ایچ سیزکی تیزی سے تعمیر  ، بہتر ڈھانچہ جاتی اور فنکشنل کارکردگی میں مدد کرسکے۔
  5. تقریباً 16 لاکھ مکانات مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  پی ایم اے وائی –یو اور دیگر اسکیموں کے تحت اختراعی اور متبادل ٹکنالوجی کے استعمال سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

یہ اطلاع ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت میں  وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

 

************

 

 

 

ش ح۔ ف ا ۔ م ص

 (U: 7733)


(Release ID: 1745028) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Punjabi , Gujarati , Telugu