وزارت دفاع

دگلی پور اور لینڈ فال جزیرےپر سورنم وجے ورش وکٹری فلیم

Posted On: 10 AUG 2021 2:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10  اگست 2021،

اہم جھلکیاں:

  • انڈومان و نیکو بار کمان کی جوائنٹ سروسز  سائیکل مہم  دگلی پور میں مکمل ہوئی
  • ٹیم نے بھارتی بحریہ کے جہاز  کُہاسہ  کے کیپٹن ستیش مشرا کے  وکٹری فلیم سپرد کی
  • فلیم کو  کو دگلی پور اور آس پاس کے گاؤوں کی سڑکوں سے لے جایا گیا
  • آئی این ایل سی یو 58 پر 60 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد  فلیم  لینڈ فال جزیرے کے ساحل پر پہنچی

انڈو مان اور نیکوبار کمان کی جوائنٹ سروسز سائیکل مہم 9 اگست 2021 کو  سورنم وجے ورش وکٹری فلیم  لے کر  دگلی پور پہنچی۔ سائیکل سواروں نے  پانچ دن میں کامیابی کے ساتھ  350 کلو میٹر سائیکل چلائی اور  اسپورٹس اسٹیڈیم ڈگلی پور پہنچے، جہاں پر یہ مہم  مکمل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CIKK.jpg

 

اسٹیڈیم میں  بھارتی بحریہ کے جہاز  کہاسہ کے کیپٹن ستیش مشرا  نے  پورے فوجی اعزاز کے ساتھ  وکٹری فلیم  وصول کی۔  اس تقریب میں  شمالی انڈو مان کے اسسٹنٹ کمشنر  جناب شیلیندر کمار اور  ڈیس پی دگلی پور جناب آر کے شرما نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KDML.jpg

اس کے بعد یہ فلیم دگلی پور کی اہم سڑکوں اور  قریب کے گاؤوں ایریل بے، درگا پور، شبپور اور کالی پور میں لے جائی گئی۔ فلیم  اور 1971 کی جنگ کی اہمیت ظاہر کرنے والے پوسٹر اور بینر علاقے کے باشندوں میں تقسیم کئے گئے۔

بھارتی بحریہ کی لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی(آئی این  ایل سی یو) 58،  پر یہ فلیم ڈگلی پور سے چلی اس کے ساتھ  آئی این ایس سریو اور آئی این ایل سی یو 54 بھی اس کے ساتھ گئے۔ سمندر میں 60 کلو میٹر کی دوری طے کرنے کے بعد یہ فلیم لینڈ فال جزیرے کے ساحل پر پہنچی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R01F.jpg

لینڈ فال جزیرہ  انڈو مان اور نیکوبار جزائر میں سب سے زیادہ شمال میں واقع جزیرہ ہے۔ یہ فلیم انڈو مان اور نیکوبار جزائر کے  سمندر کے ذریعہ سفر کے دوران  انڈو مان اور نیکوبار جزائر کی جغرافیکل  حدوں کو چھوتی ہوئی  گزرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-7685

                          


(Release ID: 1744560) Visitor Counter : 190