صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پی ایم آتم نربھر سووستھ بھارت  یوجنا

Posted On: 10 AUG 2021 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10اگست 2021 : مالی سال 22-2021   کی بجٹ تقریر میں   یکم فروری  2021  کو  وزیر اعظم  آتم نربھرسووستھ بھارت  یوجنا ( پی ایم اے ایس  بی وائی ) اسکیم کا  اعلان کیا گیا تھا جس کے لئے مالی سال 26-2025  تک 64180  کروڑروپے کا فنڈ مختص  کیا گیا تھا۔

 مالی سال 26-2025  تک اسکیم کے تحت  مندرجہ ذیل اہم اقدامات   شامل ہیں۔

  • 10 زیادہ توجہ والی ریاستوں  میں  17788 کی دیہی صحت اور تندرستی کے مراکز کے لئے امداد  ۔
  • تمام ریاستوں  میں  11024  دیہی صحت اورتندرستی کے مراکز قائم کرنا۔
  •  11 توجہ والی ریاستوں میں تمام اضلاع اور 3382 بلاک  پبلک ہیلتھ یونٹوں میں مربوط   پبلک ہیلتھ لیب  کا قیام ۔
  •  602  اضلاع اور 12  مرکزی  اداروں  میں انتہائی نگہداشت کے اسپتال بلاکوں  کا قیام ۔
  •  بیماریوں  کی روک تھام کے قومی مرکز  ( این سی ڈی سی ) اور اس کی  5 علاقائی شاخوں اور  20  شہری  صحت نگرانی یونٹوں  کو مستحکم کرنا۔
  •  تمام سرکاری صحت  لیبس  کو  مربوط  کرنے کے لئے  مربوط صحت انفارمیشن  پورٹل    کی  تمام ریاستوں   /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں توسیع ۔
  •  17  نئے  پبلک ہیلتھ  یونٹوں  کو چالو کرنا اور داخلے کے مراکز پر موجودہ  33  پبلک ہیلتھ  یونٹوں کو مستحکم کرنا ، جس میں  32  ہوائی اڈے ،11 بندرگاہیں اور 7  زمینی کراسنگ  شامل ہیں۔
  • 15  ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن  سینٹروں   اور  2  موبائل اسپتالوں  کا قیام  اور 
  • ون  ہیلتھ  کے لئے ایک قومی ادارے کا قیام ، ڈبلیو ایچ او  جنوب مشرقی ایشیا  خطے کے لئے  ایک علاقائی  ریسرچ  پلیٹ فارم   ،   9  بایو سیفٹی   لیول 3 کی لیباریٹری اور 4  علاقائی وائرولوجی کے قومی اداروں کا قیام ۔

مذکورہ معلومات آج صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر  مملکت  ڈاکٹر بھارتی  پروین پوار  نے  راجیہ سبھا  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*************

 

ش ح۔وا ۔رم

U-7681


(Release ID: 1744382) Visitor Counter : 302