صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دماغی صحت سے متعلق خدمات تک رسائی میں بہتری

Posted On: 10 AUG 2021 1:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 اگست-2021/ڈپریشن سمیت دماغی بیماریوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے، صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ 1982 سے نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام(این ایم ایچ پی) پر عمل درآمد کرتا آرہا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن(این ایچ ایم) کے ایک حصے کے طور پر قومی دماغی صحت  پروگرام کے تحت، مرکزی حکومت ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو، ان کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر  انہیں تکنیکی   اور مالی امداد فراہم کررہی ہے۔جس کامقصد ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) پر عمل درآمد ہے۔مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1.  احتیاط، فروغ  اورضلع حفظان صحت ڈیلیوری سسٹم تک مختلف سطحوں پر طویل المدتی نگہداشت سمیت دماغی صحت سے متعلق خدمات فراہم کرنا۔
  2. خودکشی  کی روک تھام والی خدمات کی فراہمی، کام کاج کی جگہ پر ہونے والے دباؤ کا انتظام، زندگی کی ہنر مندیوں کی تربیت اور اسکولوں اور کالجوں میں کاؤنسلنگ۔
  • iii. دماغی صحت کی دیکھ بھال کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے، آلات اور انسانی وسائل کی شکل میں ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرنا۔
  • iv. عوامی بیداری کو فروغ دینا اور دماغی حفظان صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی میں حصہ لینا۔

اس کے علاوہ دماغی صحت سے متعلق خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے نقطہ نظر سے، حکومت ابتدائی حفظان صحت سطح پر دماغی حفظان صحت سے متعلق خدمات کو مضبوط تر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔  آیوشمان بھارت- ایچ ڈبلیو سی اسکیم کے تحت جامع ابتدائی حفظان صحت میں شامل خدمات کے پیکج میں دماغی حفظان صحت سے متعلق خدمات بھی شامل کردی گئی ہے۔آیوشمان بھارت کے دائرے کار کے تحت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرز میں دماغی ، اعصابی اور ڈرگس کے استعمال سے ہونے والی خرابیوں کے حوالے سے فعال رہنما خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان ہدایات کے تحت سماج کے تمام طبقوں کو ابتدائی سطح پر دماغی صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جارہی ہے۔

یہ معلومات آج یہاں راجیہ سبھا میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرمملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

 

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7679



(Release ID: 1744374) Visitor Counter : 261


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Telugu