وزارت خزانہ

وواد سے وشواس اسکیم کے تحت 99756 کروڑ روپئے کی متنازع ٹیکس رقم کاتصفیہ کیا گیا

Posted On: 09 AUG 2021 6:07PM by PIB Delhi

خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وواد سے وشواس اسکیم ایک رضاکارانہ اسکیم ہے، جس کے تحت ٹیکس دہندگان کے ساتھ   زیرالتوا  ٹیکس کے  راست تنازعات کوخوش اسلوبی سے نمٹایا جاتا ہے اور  اسکیم کے تحت حکومت کی طرف سے کوئی نشانے طے نہیں کئے گئے۔

 مزید تفصیل بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے  مذکورہ اسکیم کے تحت ایسے معاملوں  کے  اعداد وشمار پیش کئےجن کا تصفیہ کیا گیا ہے اور ان کی تفصیل نیچے پیش کی گئی ہے۔

 

 

وواد سے وشواس اسکیم کے  تحت داخل کئے گئے اعلانیوں کی موجودہ صورتحال

داخل کئے گئےفارم-1 کاحساب

(تصفیہ شدہ معاملہ)

حل کئے گئے تنازعات کی تعداد

داخل کئے گئے اعلانیہ کے مطابق متنازع ٹیکس رقم کاتصفیہ

(کروڑ روپئے میں)

متنازع ٹیکس کے عوض ادائیگی

کروڑ روپئے میں))

A

B

C

D

1,32,353

1,46,701

99,756

53,684

 

 

******

 

 ( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 7675



(Release ID: 1744359) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu