سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی)کی متحمل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم پورے ہندوستان میں نافذ

Posted On: 09 AUG 2021 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی 09 اگست 2021: ٹولنگ کو مؤثر بنانے اور ٹریفک کی بے خلل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے ارادے سے الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) کی متحمل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پورے ہندستان میں نافذ کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کو فروغ دینے اور فیس پلازوں کے ذریعے بے خلل نقل و حمل کے لئے حکومت نے نیشنل ہائی ویز پر تمام فیس پلازوں کو "فیس پلازا کی فاسٹیگ لین" قرار دیا ہے۔ یہ قدم 15/16 فروری 2021 کی آدھی رات کو اٹھایا گیا۔ تمام لینوں کو فاسٹیگ لین لین قرار دینے کے بعد فاسٹیگ لین کی مجموعی رسائی تقریبا 96 فیصد ہو گئی ہے۔

صارف فیس کی وصولی کے لیے ٹیکنالوجی میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے اور حکومت فعال طور پر اس شعبے میں پیش رفت کر رہی ہے۔

یہ اطلاع رسڑکوں کے نقل و حمل اور شہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

 

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7655

 


(Release ID: 1744157) Visitor Counter : 232