الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان پہلے انٹرنیٹ گورننس فورم کی ملک میں میزبانی کرے گا


فورم مختلف فریقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جہاں انٹرنیٹ سے متعلق پبلک پالیسی کے معاملات پر تبادلۂ  خیال کیا جائے گا

Posted On: 09 AUG 2021 2:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی 09  اگست 2021:جناب انل کمار جین، سی ای او نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا(NIXI)، الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزارت اور چیئرمن کوآرڈینیشن کمیٹی،انڈیا انیٹرنیٹ گورننس فورم 2021 (IGF) نے آج ایک پریس کانفرنس میں انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم(IIGF) کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ پریس کانفرنس نئی دہلی میں الیکٹرونکس نکیتن میں ہوئی۔ آئی آئی جی ایف 2021 تین روزہ پروگرام ہوگا جو 20 اکتوبر2021 کو شروع ہوگا۔ اس سال کی میٹنگ کامرکزی موضوع ہے’’ڈیجیٹل انڈیا کے لئے سب کی شمولیت والا انٹرنیٹ‘‘۔

image0010UZY.jpg

آج کے اعلان کے ساتھ اقوام متحدہ میں قائم فورم۔ انٹرنیٹ گورننس فورم کا ہندوستانی باب شروع ہوا ہے۔ یہ انٹرنیٹ گورننس پالیسی پر تبادلۂ خیال کا پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف گروپوں کے نمائندے شامل ہیں اور انٹرنیٹ سے متعلق پبلک پالیسی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ گورننس کا کثیر فریقی ماڈل ہے جو انٹرنیٹ کا کامیابی کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

اس اعلان پر رائے زنی کرتے ہوئے جناب انل کمار جین ،چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی، انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم 2021 (آئی جی ایف) نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ بروڈ بینڈ صارفین والا دوسرا ملک ہے اور یہاں ہر مہینے پر صارف سب سے زیادہ ڈاٹا استعمال کرتا ہے۔ لہذا ہندوستان ہندوستانیوں کی امنگوں کی،بین الاقوامی پالیسی سازی اور متعلقہ فریقوں کے تبادلہ خیال میں عکاسی ہونی چاہئے۔ انڈیا انیٹر نیٹ گورننس فورم ملک کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی جانب درست قدم ہے کہ بروڈ بینڈ کا فروغ ہندوستان برادری کے طرز زندگی اور ان کی ضروریات کے مطابق ہو۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں سول سوسائٹ حکومت، صنعت، صنعتی اداروں ، ٹرسٹ اور دیگر فریقوں کی بھرپور نمائندگی ہے۔

اگست 2021 سے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں IIGF سے قبل کے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اکتوبر کے پروگرام میں نوجوانوں اور طلباء حصہ لیں اور اگلی نسل پالیسی سازی کے عمل میں شامل ہوسکے۔

انڈیا انٹرنیٹ گورننس کوآرڈینیشن کمیٹی برائے آئی آئی جی ایف۔ 2021 میں جناب انل کمار جین چیئرمین  جناب ٹی وی ۔ رام چندن وائس چیئرمین، جناب جے جیت بھٹاچاریہ وائس چیئرمین ، ڈاکٹر رجت مونا، وائس چیئرمین اور حکومت سول سائٹی، صنعتوں، ٹرسٹ اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے تقریبا بارہ ارکان پر مشتمل ہے۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7653



(Release ID: 1744156) Visitor Counter : 220