وزارت دفاع

بھارتی بحری جہاز شوالک اور کدمت باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے برونئی پہنچے

Posted On: 09 AUG 2021 12:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:09؍اگست 2021

بھارت کی مشرق نواز پالیسی کی روشنی میں بھارتی بحری جہاز شوالک اور کدمت 9 اگست 2021 کو جنوب مشرقی ایشیا کے لئے اپنی تعیناتی کے حصے کے طور پر برونئی کے مورا پہنچے۔مورا ،دبئی میں اپنے قیام کے دوران بحریہ کے دونوں جہاز وں کا عملہ برونئی کے شاہی بحریہ کے ساتھ مختلف باہمی پیشہ ورانہ بات چیت اور مشقوں میں حصہ لے گا۔

یہ مشقیں دونوں ملکوں کی بحریہ کو ایک موقع فراہم کریں گی کہ وہ ایک دوسرے سے بہترین طورطریقے سیکھیں ،انٹر آپریبلٹی کو بڑھائیں اور بحری سیکورٹی کارروائیوں کیلئے طورطریقوں کے مشترکہ فہم کو فروغ دیں۔ سمند ر میں بحری مشقیں اور ہاربر انٹر ایکشن کا مقصد مضبوط رشتوں کو مستحکم کرنا ہے جو دونوں ملکوں کی بحریہ کے ذریعہ ایک دوسرے کو فراہم کی گئی ہے اور اس کا مقصد ہندوستان برونئی دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت بھی ایک اور قدم ہوگا۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے پس منظر میں تمام بات چیت اور بحری مشقیں غیر رابطہ سرگرمیوں کے طور پر سختی سے منعقد کی جائیں گی اور اس طرح شرکت کرنے والی دونوں بحریہ کے عملے کے درمیان کوئی فزیکل رابطہ نہیں ہوگا ۔

بھارت کے بحری جہاز شوالک اورکدمت  ملک کی ٹیکنالوجی سے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور تیار کئے گئے ہیں۔ اس میں کثیر رول گائڈیڈ میزائل ،اسٹیلتھ فری گیٹ اور اینٹی سبمیرین کورویٹ نصب کئے گئےہیں۔اور مشرقی بحری کمانڈ کے تحت وشاکھا پٹنم میں بھارت کی بحریہ کا اسٹرن فلیڈ کا حصہ ہیں ۔دونوں جہاز ہتھیاروں اور سینسرس سے لیس ہیں جو ملٹی رول ہیلی کاپٹر لے جاسکتے ہیں اور ہندوستان کی جنگی جہاز کی صلاحیتوں کی پختگی کو پیش کرتے ہیں ۔

برونئی کی شاہی بحریہ کے ساتھ باہمی مشقیں مکمل کرنے پر دونوں جہاز گوام کیلئے رخ کریں گے تاکہ جیپنز میری ٹائمس سیلف ڈفینس فورس، رائل آسٹرلین نیونی، امریکہ بحریہ کے ساتھ بحری مشقوں مالابار ۔21 میں حصہ لے سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS_Shivalik_at_BruneiV5LQ.jpg

 

 

************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.7629


(Release ID: 1743996) Visitor Counter : 248