امور داخلہ کی وزارت

پدم ایوارڈ- 2022 کے لئے نامزدگیاں 15 ستمبر 2021 تک وصول کی جائیں گی

Posted On: 09 AUG 2021 11:26AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09 اگست-2021

پدم ایوارڈز (پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری) کے لئے، جن کااعلان 2022 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جائے گا،  آن لائن نامزدگیوں /سفارشات کاسلسلہ جاری ہے۔ پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر2021 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں / سفارشات  صرف پدم ایوارڈ پورٹل  https://padmaawards.gov.in پر ہی وصول کی جائیں گی۔

حکومت نے پدم ایوارڈز کو ‘‘عوام کے پدم’’ میں تبدیل کردینے کا عہد کررکھا ہے۔ تمام شہریوں سے اس بنا پر درخواست کی جاتی ہے کہ  وہ  خواتین، درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل، معذور افراد اور سماج کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والے لوگوں میں  ایسے با صلاحیت افراد کا پتہ لگائیں جن کی عمدہ کارکردگی اور حصولیابیاں حقیقتاً اعتراف کے لائق ہیں، اور ان لوگوں کےحوالے سے اپنی نامزدگیاں / سفارشات پیش کریں۔

نامزدگیوں / سفارشات میں  وہ تمام متعلقہ تفصیلات درج ہونی چاہئے جن کی تشریح مذکورہ بالا پدم پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں کردی گئی ہے۔ ان تفصیلات میں  بیان یا شکل میں ایک سند(زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ پر مشتمل) ہونی چاہئے جس میں  اس سفارش کردہ شخص کے متعلقہ میدان/ شعبے میں  غیر معمولی حصولیابی / خدمات کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہو۔

اس سلسلے میں تفصیلات داخلی امور کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in) پر ‘ایوارڈس اینڈ میڈلس’ کے عنوان کے تحت دستیاب ہیں۔ ان اعزازات کے ساتھ جڑے قواعد و ضوابط اس لنک   https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ /تعاون کے لئے  برائے مہربانی درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :

011-23092421, +91 9971376539, +91 9968276366, +91 9711662129, +91 7827785786

 

 

******

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U- 7624


(Release ID: 1743969) Visitor Counter : 262