وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم ’’بحری تحفظ میں اضافہ:بین الاقوامی تعاون کے تناظر میں ایک اہم معاملہ ‘‘پر اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کی ایک اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کریں گے

Posted On: 08 AUG 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9؍اگست کو 5.30بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ’’بحری تحفظ میں اضافہ-بین الاقوامی تعاون کے  تناظرمیں ایک اہم معاملہ پر اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کریں گے۔

میٹنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبر ملکوں کے متعدد سربراہ اور حکومتوں کے قائدین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی مبصرین اور اہم علاقائی تنظیموں کے نمائندوں کے اس میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ یہ کھلی بحث بحری جرائم اور عدم تحفظ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے اور بحری خطے میں اشتراک کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر توجہ مبذول کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحری تحفظ اور بحری جرائم کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی ہے اور تجاویز منظور کی ہیں۔حالانکہ یہ پہلی بار ہوگا جب اس طرح کی ایک اعلیٰ سطحی کھلی بحث میں ایک خصوصی ایجنڈا آئٹم کے طورپر بحری تحفظ پر جامع انداز میں بحث کی جائے گی۔یہ دیکھتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک تنہا بحری تحفظ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ نہیں کرسکتا، اس موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع انداز میں غور و خوض کرنا اہم ہے۔بحری تحفظ کے لئے ایک وسیع حکمت عملی کو بحری خطے میں روایتی اور غیر روایتی خطروں کا مقابلہ کرتے ہوئے قانونی بحری سرگرمیوں کا تحفظ اور حمایت کرنی چاہئے۔

سندھ وادی کی تہذیب کے وقت سے ہی سمندروں نے بھارت کی تاریخ میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ہمارے ثقافت  پر مبنی رویے کی بنیاد پر جو سمندروں کو مشترکہ طور پر امن ا ور خوشحالی کے محرک کے طورپر دیکھتا ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساگر-کے نظریے کو سامنے رکھا۔ ساگر کا یہ نظریہ 2015ء میں ’خطے میں سب کے لئے تحفظ اور ترقی’کے اصول پر مبنی ہے۔سمندروں کے پائیدار استعمال کے لئے اجتماعی اقدامات اور خطے میں ایک محفوظ اور مستحکم سمندری خطے کا یہ نظریہ ایک خاکہ پیش کرتا ہے۔ 2019ء میں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں سمندری صورتحال سمیت سمندری  تحفظ کے سات ستونوں پر توجہ دینے کے لئے ، جس میں سمندری وسائل، صلاحیت سازی اور وسائل کو ساجھا کرنا ، آفات جوکھم کم سے کم کرنا اور اس کا انتظام انصرام ، سائنس ٹیکنالوجی اور تعلیمی تعاون کے ساتھ ساتھ کاروبار ضوابط اور سمندری آمدو رفت جیسے امور شامل تھے۔ انڈو –پیسیفک اوسن اینی سیئٹیو (آئی پی او آئی)کے توسط سے اس پہل کو مزید وسعت دی گئی تھی۔

جناب نریندر مودی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث کی صدارت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہوں گے۔اس پروگرام کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور اسے 1730بجے آئی ایس ٹی؍ 0800این وائی ٹی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7599)



(Release ID: 1743858) Visitor Counter : 269