ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے کی متبادل ایندھن  کی تنظیم (آئی آر او اے ایف) نے گرین ریلوے کے لیے ایک مشن موڈ پر انڈین ریلوے نیٹ ورک پر ہائیڈروجن ایندھن سیل پر مبنی ٹرینوں  کے لیے بولیاں طلب کی ہیں


اس منصوبہ سے ملک میں ہائیڈروجن موبلٹی کے تصور کی شروعات ہوگی 

ابتدائی طور پر ، شمالی ریلوے کے 89 کلومیٹرطویل  سونی پت –  جیند سیکشن کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں

ابتدائی طور پر ، 2 ڈی ای ایم یو  ریک کو تبدیل کیا جائے گا اور بعد میں ، 2 ہائبرڈ انجنوں کو ہائیڈروجن فیول سیل پاور موومنٹ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے گا

اس منصوبے سے سالانہ 2.3 کروڑ روپے کی بچت ہوگی

Posted On: 07 AUG 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 07  اگست        "ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری" اور "نیشنل ہائیڈروجن مشن" حکومت ہند کے دو اہم پروگرام ہیں ۔ اس کے تحت پیرس ماحولیاتی معاہدہ 2015 اور 2030 تک "مشن نیٹ زیرو کاربن ایمیشن ریلوے " کے تحت گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی)کے اخراج کو کم کرنے کے اہداف کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے مطابق ملک میں ہائیڈروجن نقل و حمل کے تصور کو شروع کرنے کے لیے حال ہی میں بجٹ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے ، انڈین ریلوے آرگنائزیشن آف آلٹرنیٹ فیول (آئی آر او اے ایف)، انڈین ریلوے کے گرین فیول ورٹیکل نے ریلوے نیٹ ورک پر ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی ٹرین کے لیے بولیاں طلب کی ہیں۔ یہ منصوبہ شمالی ریلوے کے 89 کلومیٹر  طویل سونی پت – جند سیکشن میں شروع ہوگا۔

ابتدائی طور پر ، 2 ڈی ای ایم یو  ریک تبدیل کیے جائیں گے اور بعد میں ، 2 ہائبرڈانجن کو ہائیڈروجن فیول سیل پاور موومنٹ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے گا۔ ڈرائیونگ کنسول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ، یہ منصوبہ سالانہ 2.3 کروڑ روپے کی بچت کا باعث بنے گا۔

 

منصوبے کی تفصیلات:
منظور شدہ کام:

  • 2 ڈیمو ریک پر ٹرین کی ایپلی کیشن کے لیے فیول سیل سے چلنے والے ہائبرڈ ٹریکشن سسٹم کی فراہمی
  • 2021-22 کی موجودہ پنک بک آئٹم نمبر 723
  • رواں سال کے دوران  8 کروڑ روپے کی رقم مختص

کام کا مختصر دائرہ کار:

  • آر ڈی ایس او تفصیلات نمبر  R2/347/ فیول سیل – 1 جولائی  2021 کے مطابق آن بورڈ سامان
  • آر ڈی ایس او تفصیلات نمبر جولائی 2021 کےR2/347/ فیول سیل – 1 کے مطابق کام کی جگہ پرقائم (زمین پر) ہائیڈروجن اسٹوریج اور فیلنگ اسٹیشن

ٹینڈر پروسیسنگ:

  • قبل از بولی کانفرنسیں 17/08/2021 اور 09/09/2021کو مقرر ہیں
  • تجویز جمع کرنے کی شروعات  21/09/2021سے ہوگی
  • ٹینڈر کھولنے کی تاریخ  05/10/2021 ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7598

 


(Release ID: 1743844) Visitor Counter : 235