وزارات ثقافت

وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی آئندہ روز ’بھارت چھوڑو آندولن‘ کی 79ویں سالگرہ سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کریں گے


نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعہ اس نمائش کا اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزو کے طور پر کیا جا رہا ہے

Posted On: 07 AUG 2021 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 اگست 2021:

اہم باتیں:

-  اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی موجود ہوں گی۔

-  یہ نمائش 9 اگست سے لے کر 8 نومبر 2021 تک عوام الناس کے لئے صبح 10.00 بجے سے لے کر شام 5.30 بجے تک کھلی رہے گی۔

آزادی کے 75 برس کے جشن کے موقع پر منائے جارہے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک جزو کے طور پر نیشنل آرکائیوز آف انڈیا آئندہ روز ’بھارت چھوڑو آندولن‘ کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر اس سے متعلق ایک نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس نمائش کا افتتاح ثقافت وسیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 8 اگست 2021 کو صبح 11.30 بجے، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور خارجی امور و ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں کریں گے۔

یہ نمائش پبلک ریکارڈس، نجی دستاویزات، نقشوں، تصاویر اور دیگر متعلقہ مواد کے ذریعہ بھارت کی جدوجہد آزادی میں ’بھارت چھوڑو آندولن‘ کی اہمیت کو پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ نمائش 9 اگست سے لے کر 8 نومبر 2021 تک عوام الناس کے لئے صبح 10.00 بجے سے لے کر شام 5.30 بجے تک کھلی رہے گی۔

************

 

ش ح۔اب ن

 (U: 7583)



(Release ID: 1743734) Visitor Counter : 183