امور داخلہ کی وزارت

انڈین پولس سروس (آئی پی ایس)کے 72ویں بیچ کے پروبیشنرس افسران کی حیدرآباد میں واقع سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد


وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے پریڈ کے مہمان خصوصی

عزت مآب وزیر اعظم جی کی ’’راشٹر پہلے سدیو پہلے‘‘اور عزت مآب وزیر داخلہ کی انصاف سے پُر کام اور حساس پولس کے بنیادی جذبے سے آپ اچھی طرح سے واقف ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ ان کی امید اور توقعات پر کھڑے اتریں گے

انڈین پولس سروس کے افسران کے عزم ، خود سپردگی ، ایمانداری اور اس ملک ایک منظم و متحدہ بنائے رکھنے میں ان کے تعاون کی ستائش کرنا چاہتاہوں

پریڈ میں 33خاتوں افسروں سمیت 144 نوجوان پروبیشنر س آئی پی ایس افسرشامل ہوئے

دونوں اعلیٰ مقام خاتون افسران نے حاصل کئے ہیں، راجستھان کیڈر کی محترمہ رنجیتا شرما کو بہترین پروبیشنر اعلان کیاگیا؛ انہوں نے پردھان منتری بیٹن اور گرہ منتری ریوالور حاصل کی

پریڈ میں نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور ماریشش پولس کے 34 غیر ملکی پروبیشنر س بھی شامل ہوئے

Posted On: 06 AUG 2021 2:07PM by PIB Delhi

انڈین پولس سروس(آئی پی ایس)کے 72ویں بیچ کے پروبیشنرس افسران کی آج حیدرآباد میں واقع سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں نیشنل پولس اکیڈمی ڈائریکٹر جناب اَتُل کروال اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوئے۔

 

001.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ ہندوستان کے مرد آہن سرد ار پٹیل نے کہا تھا کہ وفاق چلائے جائے گا آپ کے پاس ایک متحدہ ہندوستان نہیں ہوگا، اگر آپ کے پاس ایک اچھی آل انڈیا سروس نہیں ہے، جسے اپنی بات رکھنے کی آزادی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ میں انڈین پولس  سروس کے افسران کے  عزم ، خود سپردگی ، ایمانداری  اور اس ملک کو ایک منظم اور متحدہ بنائے رکھنے میں اُن کی تعاون کی ستائش کرنا چاہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اوپر آپ کے پاس حوصلہ ہوناچاہئے۔ نہ صرف  شعبے میں قیادت کےلئے ، بلکہ کسی بھی صورتحال میں سچ کے لئے اخلاقی رُخ اپنانے کےلئے بھی۔

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جی کی ’’راشٹر پہلے ، سدیو پہلے‘‘اور عزت مآب وزیر داخلہ جی کے انصاف سے پُر کام اور حساس پولس کے بنیادی جذبے سے آپ اچھی طرح سے واقف ہیں۔مجھے یقین ہے کہ آپ اُن کی امید اور توقعات پر کھرے اتریں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اس ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ آپ ہندوستان کے آئین میں موجود انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے جیسی اقدار کے مطابق قانون کے محافظ بنیں۔ یہ تبھی ممکن ہوگا ،جب آپ میں غیر جانبداری ، سچائی سے کام کرنے کی روش ، نرمی، حوصلہ، عہد بندی، ٹیم ورک اور سچائی کےلئے کھڑا ہونے کی صلاحیت ہو۔اگر آپ ایک سچے پولس قائد کے طورپر ابھرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے اقدار، نظریہ،  شخصیت اور رویہ ااعلیٰ نوعیت کا ہونا چاہئے ۔اکیڈمی کے ذریعے وضع کردہ آپ کی پیشہ ورانہ اہلیت کے نتیجے میں پولسنگ کو آپ سے تبدیلی سے پُر قیادت ملی چاہئے۔

 

002.jpg

 

جناب رائے نے کہا کہ اس ملک کے لوگوں کے ساتھ بہتر جڑاؤ کے لئے آپ کو کمیونٹی پولسنگ کی پہل کے لئے سرگرم طریقے سے کام کرنا چاہئے۔ آپ جو بھی پہل کریں گے ،اس کے لئے کمیونٹی کی طاقت سے آپ کو طاقت مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ایک تشویش کا موضوع بنا رہتا ہے۔ اُن سے نمٹنا بھی آپ کی اہم ذمہ داری ہونی چاہئے۔جناب رائے نے کہا کہ میں آپ سے ہر سال کم سے کم 100گھنٹے اپنے ماتحت کام کررہے مرد اور خواتین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں تربیت کرنے کی گزارش کرنا چاہوں گا، کیونکہ جب تک آپ اپنے ماتحت پولس ملازمین کی ترقی میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے، تب تک آپ غیر معمولی نتائج حاصل نہیں کرپائیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہمارا ملک دہشت گردی، بغاوت، فرقہ پرستی مذہبی شدت پسندی، بایاں بازو کی انتہا پسندی، سائبر کرائم وغیرہ جیسے خطرناک مسائل سے اُلجھا ہوا ہے۔ اس کے لئے بڑی سازشیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جی اور عزت مآب وزیر داخلہ جی اور تمام ملک کے شہری انڈین پولس سروس کے نوجوان افسران پر اعتما د کرتے ہیں کہ آپ اس عظیم اور اس کے شہریوں کو ان خطرات سے بچانے کا اہم کام کریں گے۔

 

003.jpg

 

جناب رائے نے کہا کہ ملک پولس افسران اور پولس فورس کے ملازمین کا مقروض ہے، جنہوں اس ملک کا تحفظ بنائے رکھنے کےلئے فرض پر اپنی زندگی کی قربانی دی۔موجودہ وباء میں پولس ملازمین بھی فرنٹ ویریئرس رہے ہیں اور 2000سے زیادہ پولس ملازمین نے اس لڑائی میں اعلیٰ قربانی دی ہے۔فرض کے تئیں اُن کی عہد بندی اور خود سپردگی کےلئے خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

وزیر  مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ ہر وردی والے افسر کے زندگی میں ایک اعزاز کی بات ہے۔یہ اعزاز اور حصولیابی کے لمحے ہیں، جنہیں آپ ہمیشہ یاد رکھیں گے، کیونکہ آپ قوم کی خدمت میں پہلا قدم اٹھارہے ہیں۔ اس پریڈ میں 33 خاتون پولس افسر بھی ہیں۔ انڈین پولس سروس میں آپ کی حصولیابی کے لئے میں آپ سبھی کو مبارکباد دیتاہوں۔ہم اس سروس میں اور زیادہ خواتین کے شامل ہونے کی امید کرتے ہیں۔جناب رائے نے کہا کہ اس چیلنج سے پُر تربیت کے کامیاب اختتام پر سبھی تربیت یافتگان کو دلی مبارکباد دیتاہوں۔ساتھ ہی تمام ٹرافی اور تمغہ حاصل کرنے والوں کو بھی مبارکباد دیتاہوں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے امید ظاہر کی کہ نوجوان پولس افسر اپنی اصول پسندی اور اعلیٰ کارکردگی کے معیارات اور ہندوستان کے آئین میں موجود اقدار پر کھڑا اتریں گے اور ملک کے عوام کو آپ پر فخر ہوگا۔

 

 

004.jpg

 

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں رائل بھوٹان پولس ، مالدیپ پولس سروس، ماریشش پولس فورس اور نیپال پولس سروس کے افسران بھی شامل ہیں۔انہیں اس اہم موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تربیت کے دوران جو تعلقات قائم ہوئے ہیں، وہ ہمارے ملکوں کے بیچ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

پریڈ میں 33خاتون افسران سمیت 144 نوجوان پروبیشنرس آئی پی ایس افسر شامل ہوئے۔اس سال دونوں اعلیٰ مقام خاتون افسران نے حاصل کئے۔راجستھان کیڈر کی محترمہ رنجیتا شرما کو بہترین پروبیشنر اعلان کیاگیا ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ انہیں پردھان منتری بیٹن اورگرہ منتری ریوالور پیش کیا۔تمل ناڈو کی مس شریا گپتا  کو دوسرا بہترین پروبیشنر افسر کےلئے بھوبنند ن مشرا ٹرافی پیش کی گئی۔ پریڈ میں نیپال پولس کے 10، رائل بھوٹان کے 12، مالدیپ پولس سروس کے 7 اور ماریشش پولس فورس کے 5افسران سمیت کل 34 غیر ملکی پروبیشنر س بھی شامل ہوئے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7557)


(Release ID: 1743390) Visitor Counter : 263