صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 49کروڑ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً 58 لاکھ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح سردست 97.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44,643 نئے یومیہ معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد فی الحال (4,14,159) ہے جو کل معاملات کے1.30 فیصد پرمشتمل ہے
یومیہ مثبت معاملات کی شرح پچھلے دومہینے سے برابر 5 فیصد سے کم ہے ، جو اس وقت (2.72فیصد) پر قائم ہے
Posted On:
06 AUG 2021 9:29AM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 اگست-2021
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مہم نے کل 49 کروڑ کے تاریخی آنکڑے کو پار کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق 57,64,712 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 49,53,27,595 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57,97,808 ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
حفظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,24,101
|
دوسر خوراک
|
79,35,738
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,80,22,988
|
دوسر خوراک
|
1,15,97,454
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
16,97,29,527
|
دوسر خوراک
|
1,08,07,866
|
45 سال سے59 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
10,99,20,377
|
دوسر خوراک
|
4,15,01,902
|
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
7,76,34,057
|
دوسر خوراک
|
3,78,53,585
|
میزان
|
49,53,27,595
|
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,10,15,844 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی41,096 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.36 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ہندوستان میں 44,643 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ 40دن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر یہ سب ممکن ہوا ہے۔
ہندوستان میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد 4,14,159 ہے، جوکہ ملک میں مجموعی طور پرمتاثرہ معاملے کے 1.30 فیصد پر مشتمل ہے۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مجموعی طور پر 16,40,287 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک 47.65 کروڑ سے زیادہ (47,65,33,650) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.41 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 2.72 فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل 60 ویں دن بھی اس وقت 5 فیصد سے نیچے ہے۔
******
( ش ح ۔س ک۔ رض)
7520U-
(Release ID: 1743062)
Visitor Counter : 269