نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این سی ایس ایس آرمنصوبے کے تحت 6یونیورسٹیوں؍ اداروں اور 5میڈیکل کالجوں کا انتخاب   کھیل سائنس شعبوں اور کھیل طبی شعبوں کے قیام کے لئے گیا ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 05 AUG 2021 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:05؍اگست2021:

اہم نکات:

  • اس منصوبے کے مقاصد کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی)اور پورے ملک کی چنندہ یونیورسٹیوں ؍ اداروں؍ میڈیکل کالجوں کے توسط سے لاگو کیا جارہا ہے اور منصوبے کی شروعات سے لے کر اب تک 62.61کروڑ روپے کی کل رقم جاری کی جاچکی ہے۔

 

نوجوان امور و کھیل کی وزارت کے تحت آنےوالے نیشنل اسپورٹس سائنس اور تحقیقاتی مرکز (این سی ایس ایس آر)کے منصوبے کا مقصد غیر معمولی ایتھیلیٹ کے اعلیٰ مظاہرے کے ضمن میں اعلیٰ سطحی تحقیق ، تعلیم اور اختراعات کو حمایت فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے کے دو پہلو ہیں؛ (i)این سی ایس ایس آر  مرکز کو قائم  کرنا اور (ii)منتخب شدہ یونیورسٹیوں ؍ اداروں اور میڈیکل کالجوں میں اسپورٹس سائنس شعبوں اور اسپورٹس میڈیکل محکموں کے قیام کے لئے امداد (مالی اعانت )مہیا کرنا۔اس منصوبے کے مقاصد کو اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) اور پورے ملک کی چنندہ یونیورسٹیوں؍ اداروں؍ میڈیکل کالجوں کی توسط سے لاگو کیاجارہا ہے اور منصوبے کی شروعات سے لے کر اب تک 62.61کروڑ روپے کی کل رقم جاری کی جاچکی ہے۔رقم کو ریاست وار شکل میں منظوری ؍ اجراء نہیں کیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ منصوبے کے نشان زد اہداف کے حصول کے لئے وقت وقت پر منصوبے کا جائزہ بھی لیاجاتاہے۔

موجودہ وقت میں پورے ملک میں این سی ایس ایس آر منصوبے کے تحت 6یونیورسٹیوں؍اداروں اور 5میڈیکل کالجوں کا انتخاب اسپورٹس سائنس شعبوں اور اسپورٹس میڈیکل شعبوں کے قیام کے لئے کیا گیا ہے، جن کا انتخاب مختلف معیارات کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ جیسے کہ قانونی منظوری ؍مقامی اکائی، اشاعت؍ پیٹنٹ، فنڈ کی ضرورت ، قومی ، بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ اُن کے ذریعے پیش کی گئی تجویز اور پیشکش وغیرہ ۔

این سی ایس ایس آر منصوبے کے توسط سے فراہم کی جارہی حمایت کے علاوہ وزارت کے ذریعے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس)کے تحت غیر معمولی زمرے کے ایتھیلٹوں کے لئے تحقیق پر مبنی انتخابی معیارات اپنائے گئے ہیں، جو کہ مختلف تحقیقات اِن پُٹ پرمبنی ہیں۔ جیسے کہ موجودہ مظاہرہ، پچھلا مظاہرہ، تقابلی اعدادوشمار،عالمی تجزیہ ، پیش رفت شرح وغیرہ۔ ساتھ ہی ایتھیلیٹ کی کارکردگی پر مسلسل نگرانی رکھی جاتی ہے، جو کہ سائنسی طورسے اُن کی پیش رفت کا بینچ مارک مقرر کرتی ہے۔اس کے علاوہ قومی کھیل ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف)کے تحت یہ وزارت ٹاپس طور گروپ اور ڈیولپمنٹ گروپ میں منتخب کئے گئے ایتھیلیٹوں کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) کو بلاک مدد بھی مہیا کرتی ہے۔

 

این سی ایس ایس آر منصوبے کا ہدف اور مقصد

 

  • کھیل کارکردگی کو بڑھاوا دینے، کھانے پینے کے اخراجات پورا کرنے اور اضافہ کرنے کےلئے سائنسی نظریے کا استعمال کرنا۔
  • ایتھیلیٹوں کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کو ترقی دینا اور اُن مسابقتی کھیل کو وسعت دینا۔
  • اسپورٹس سائنس کے بارےمیں معلومات کی تشہیر کرنا۔
  • غذائی اشیاء ؍سودیشی طورپر اُن کی تیاریوں کا تجربہ اور تصدیق۔
  • کھیل مظاہرے میں آیورویدک؍ہومیوپیتھیک  دواؤں کا استعمال۔
  • کھیل میں زخمی کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور باز آبادکاری۔

 

این سی ایس ایس آر منصوبے کے تحت مالی امداد یافتہ عالمی اداروں کا ہدف اور مقصد

 

  • منتخب شدہ یونیورسٹیوں میں ایم ایس سی(اسپورٹس سائنس) اور منتخب شدہ میڈیکل کالجوں میں اسپورٹس میڈیکل میں  ایم ڈی اور ڈپلومہ (ڈی ایس ایم)کا آغاز کرنا۔
  • اسپورٹس سائنس اور میڈیکل کا استعمال کرتے ہوئے ایتھیلیٹوں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا۔
  • کھلاڑیوں کو سائنسی مدد مہیا کرنا اور کھیل میں زخمی کھلاڑیوں کی باز آبادکاری۔
  • اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیکل میں بنیادی اور روایتی تحقیق۔
  • اس سے اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیکل میں تربیت یافتہ ماہرین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس کی وجہ سے غیر ملکی ماہرین پر انحصار میں کمی آئے گی۔

یہ اطلاع نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7503)


(Release ID: 1743012) Visitor Counter : 206