وزارت دفاع

سُورنم وجے ورش  کی جیت کی مشعل  کونیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرے پر لے جایا گیا

Posted On: 05 AUG 2021 11:01AM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

  • جیت کی مشعل کوبھارتی  بحریہ کے دستے نے 1971 کی جنگ کے ہیروز کو رسمی طریقے سے اعزاز سے نوازتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
  • آئی این ایس کھکری کے افسران اور جوانوں کو ان کی عظیم قربانیوں کے لیے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
  • نیتا جی کے ترنگا لہرانے کے 75 ویں سال کے موقع پر وزیر اعظم نے راس جزیرے کا نام نیتا جی سبھاش چندر بوس آئی لینڈ رکھا

 

نئی دہلی، 05؍اگست2021:انڈمان و نیکوبار کمان کے بحریہ کے ایک حصے کے زیراہتمام سورنم وجے ورش کی جیت کی مشعل نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرے ، جسے عام طور پر راس جزائر کے نام سے جانا جاتا ہے ، پر لے جایا گیا۔ ''لون سیلر مجسمہ '' پر 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت کے طور پر انڈین نیوی گارڈ(بھارتی بحریہ کے دستے) کی جانب سے جیت کی مشعل کو پورے احترام کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔اس موقع پر شہید ہونے والے افسران و جوانوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

Capture.PNG

پورٹ بلیئرساحل پر واقع بہت دور سے نظر آنے والے'لون سیلر مجسمہ' کی تعمیر ان افراد کےاعزاز و احترام  میں کی گئی تھی جنہوں نے جنگ کے دوران سمندروں میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا اور ملک کے لیے عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔ 1971 کی جنگ کے تناظر میں ، یہ تقریب آئی این ایس کھکری کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی ، بشمول کمانڈنگ آفیسر کیپٹن مہندر ناتھ ملا (بعد از مرگ ،مہا ویر چکر یافتہ) جنہوں نے اپنے جہاز کے ساتھ ڈوبنے کا مشکل ترین فیصلہ کیا۔

2.PNG

یہ جزیرہ سینٹرل پورٹ بلیئر سے تین کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس نے جدوجہد آزادی کے دوران دسمبر 1943 میں وہاں قومی ترنگا لہرایا تھا۔ تاریخی تقریب کے 75 ویں سال کو منانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 دسمبر 2018 کو راس جزیرے کا نام نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرہ رکھ دیا تھا۔

جزیرے کا دورہ کرنے کے بعد ، جیت کی مشعل کو پورٹ بلیئر جیٹی پر واپس لایا گیا۔ کووڈ-19 کےتمام تر احتیاطی اقدامات اور پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے تقریب عمل میں آئی اور وہاں موجود اہلکاروں نے اس پر مکمل عمل کیا۔

******************

ش ح  -  س ک  

 

U. NO. 7485



(Release ID: 1742659) Visitor Counter : 197