صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ کے بعد ہونے والے امراض پر مطالعہ
Posted On:
03 AUG 2021 3:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی:03؍اگست2021:
صحت تحقیق کے محکمے کے تحت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)ایک خود مختار ادارہ ہے، جس نے کووڈ-19 کے یومیہ علاج اور نتائج پر نظر رکھنے کےلئے ملک بھر میں 20 مقامات پر ایک کووڈ علاج رجسٹری قائم کی ہے۔یہ معلومات صرف اسپتال میں بھرتی ہونے والے مریضوں تک ہی محدود ہے۔اِن مقامات پر شریانوں اور پھیپھڑوں کی سوجن ، میوکورمائیکوسس وغیرہ جیسی مختلف صورتحال پر کووڈ کے بعد ہونے والے امراض کا مطالعہ کیاجارہا ہے۔ہرچند کہ صحت ایک ریاستی معاملہ ہے۔ حکومت ہند نے ریاستوں کو صلاح دی ہے کہ وہ ضروریات کو پورا کرنے کےلئے اپنی متعلقہ صحت سہولتوں میں پوسٹ سی او وی آئی ڈی کلینک کووڈ کے بعد ہونے والے امراض سے متاثرہ لوگوں کےلئے قائم کریں۔
اس کے علاوہ ماہرین کا گروپ بھی کووڈ کے بعد کی مختلف صورتحال ؍ایشوز پر ماڈیول اور اصول و ضوابط پر کام کررہے ہیں۔
یہ اطلاع آج وزارت و صحت خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7420)
(Release ID: 1742135)
Visitor Counter : 113