سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے آٹو موبائل مینوفیکچررز سے ملاقات کی، فلیکس فیول وہیکلز کو جلد شروع کئے جانے پر زور دیا

Posted On: 03 AUG 2021 2:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3  اگست 2021،   سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج  پرائیویٹ، کمرشیل اور دو پہیہ آٹو موبائل مینوفیکچررز کی سوسائٹی آف انڈیا آٹو موبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم)سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز  کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

اس وفد نے آٹو انڈسٹری کی  موجودہ صورتحال  کی ایک اپ ڈیٹ پیش کی اور اخراج سے متعلق  ضابطوں  مثلاً بی ایس۔ 6 فیز 2، کیفے  فیز 2 اور  دوپہیہ گاڑیوں کے لئے  او بی ڈی جیسے ضابطوں کو  موخر  کئے جانے  کی درخواست کی۔ جناب گڈکری نے  برازیل اور امریکہ میں  دستیاب  کامیاب ٹکنالوجیز کو سامنے رکھ کر  ایک سال کے اندر  بھارت کی آٹو مارکیٹ میں 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے کی صلاحیت والے  فلیکس فیول وہیکلز (افی ایف ویز) کو جلد شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے  وہیکل انجینئرنگ کے میدان میں اچھی کارکردگی والے  او ای ایمز کو مبارکباد پیش کی اور تمام پرائیویٹ   وہیکلز مینوفیکچررز  سے اپیل کی کہ وہ  سواریوں  کے تحفط  کے مفاد میں  تمام زمروں کی گاڑیوں میں  کم از کم چھ ایئر بیگس لازمی طور پر فراہم کرائیں۔

ایس آئی اےایم کی درخواست زیر غور ہے  اور اس سلسلے میں 15 دن کے اندر  ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7406

                          



(Release ID: 1742049) Visitor Counter : 174