وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے ملک میں فروغ کےلئے ایکو سیاحت کو اعلیٰ سیاحتی شعبوں میں سے ایک کی شکل میں شناخت کی ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 02 AUG 2021 2:57PM by PIB Delhi

 

اہم نکات:

  • سودیش درشن منصوبے کے تحت فروغ کے لئے شناخت شدہ 15موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایکو سرکٹ اور جنگلی حیاتیات سرکٹ شامل ہیں۔
  • وزارت سیاحت نے ایکو سسٹم سیاحت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے مستقل سیاحت کےلئے ایک قومی پالیسی مسودہ اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔

 

وزارت سیاحت کے ذریعے ایکو سیاحت کو ملک میں فروغ دینے کےلئے اعلیٰ سیاحتی شعبوں میں سے ایک کی شکل میں شناخت کی گئی ہے۔

وزارت سیاحت نے مستقل روزی روٹی کا ذریعے بننے اور ایس ڈی جی حاصل کرنے میں مستحکم سیاحت کی بے پناہ صلاحیت کو منظوری دی ہے۔ وزارت سیاحت نے اس کے مطابق ایکو سسٹم سیاحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مسلسل سیاحت کےلئے قومی پالیسی پر ایک مسودہ اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔دستاویز کو مزید وسیع بنانے کےلئے وزارت سیاحت نے قومی پالیسی اور روڈ میپ کے مسودے پر تمام مرکزی وزارتوں ، تمام ریاستی سرکاروں ؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک؍ردعمل؍مشورے طلب کئے۔

وزارت سیاحت اپنے سودیش درشن منصوبے کے تحت ملک میں تھیم پر مبنی سیاحتی سرکٹ وضع کررہا ہے۔ایکو سرکٹ اور جنگلاتی حیاتیات سرکٹ منصوبے کے تحت فروغ کےلئے شناخت کے گئے 15تھیم پر مبنی سرکٹوں میں سے ہیں۔سودیش درشن منصوبے کے مقاصد میں مقامی برادریوں کی سرگرم شراکت داری کی توسط سے روزگار پیدا کرنا اور برادریوں پرمبنی ترقی اور غریب حامی سیاحتی نقطہ نظر کو بڑھاوا دینا شامل ہے۔ سودیش درشن منصوبے کے تحت ریاستی سرکاروں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی)کی انتظامیہ کے ذریعے منصوبہ جاتی تجاویز کو پیش کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ منصوبے کے تحت فروغ ک لئے پروجیکٹوں کی شناخت ریاستی سرکاروں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے مشورے سے کی جاتی ہے اور فنڈ کی دستیابی ،مناسب تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ پیش کرنے ، منصوبہ جاتی اصول و ضوابط پر عمل کرنے اور پہلے سے جاری کئے گئے فنڈ کے استعمال کے تحت منظور کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

*******

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7384)


(Release ID: 1742033) Visitor Counter : 164