نیتی آیوگ

بجلی کی تقسیم کاری کے شعبے پر نیتی آیوگ اورآرایم آئی نے ایک رپورٹ جاری کی

Posted On: 03 AUG 2021 11:59AM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست:2021/

نیتی آیوگ نے آج ایک رپورٹ جاری کی ہے جو  بجلی کی تقسیم کاری  کے شعبے میں ملک کی  کایاپلٹ کرنے کے لئے اصلاحات کاراستہ پیش کرتی ہے اور اس شعبے میں  پالیسی سازی میں بہتری  پیدا کرنےکی سمت ایک قدم ہے۔

‘‘ٹرننگ اراؤنڈ دی پاور ڈسٹری بیوشن سیکٹر’’ کے عنوان سےجاری  اس رپورٹ کو نیتی آیوگ، آر ایم آئی، اورآر ایم آئی انڈیا کے اشتراک سے تحریر کیا گیا ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے  ڈاکروی کے سارسوت (ممبر نیتی آیوگ)، امیتابھ کانت (سی ای او ، نیتی آیوگ)، آلوک کمار (بجلی کے مرکزی سکریٹری)، ڈاکٹر راکیش سروال (ایڈیشنل سکریٹری ، نیتی آیوگ) اوراکشیما گھاٹے (پرنسپل، آر ایم آئی انڈیا) کی موجودگی میں  آج اس رپورٹ کو جاری کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/nitiAWW3.jpeg

ہرسال بجلی کی تقسیم سے متعلق زیادہ تر کمپنیاں (ڈسکامس) نقصان اٹھاتی ہیں، مالی سال 2021 میں ان کمپنیوں نے تقریبا90000 کروڑ روپئے کا نقصان اٹھایا ہے۔  ان  مجموعی نقصانات کی وجہ سے  بجلی کی تقسیم سے متعلق کمپنیاں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے اعلی معیار کی بجلی کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ سرمایہ کاری کرنے  یا مختلف قابل تجدید توانائی کے زیادہ استعمال کی تیاری کے لئے بروقت ادائیگی کئےجانےسے قاصر رہیں۔

اس رپورٹ میں بھارت اوردنیا کے بجلی کی تقسیم کاری کے شعبے میں اصلاحات کی کوششوں کا ایک جائزہ  پیش کیا گیا ہے۔

جوملک میں موجود پالیسی تجربات کے خزانے کی تعلیمات/ بہترین کا روائیوں کا نچوڑ ہے۔  نیتی آیوگ  کے چیئرمین  ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ  اس  رپورٹ میں کہا ہے کہ  پرائیویٹ  سیکٹر میں تقسیم  کاری کے رول ، بجلی  کی حصولیابی، قابل تجدید توانائی کی مربوط انضباطی ،نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری سمیت کئی اہم اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ایک صحت مند اور موثر تقسیم کاری کے نظام ضروری ہے چاہے  یہ  کاروبار میں سہولت پیدا کرنے کے لئے ہو یازندگی کے رہن سہن میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ۔

مذکورہ رپورٹ باب میں تقسیم کی گئی ہے جس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، انضباطی اصلاحات، کام کاج سے متعلق اصلاحات،مینجمنٹ سے متعلق اصلاحات اور قابل تجدید توانائی کی مربوطی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کےسارسوت نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پالیسی سازوں کو اصلاحات کےمتبادل کی ایک فہرست پیش کرتی ہے تاکہ تقسیم کاری کے شعبے کو موثر اور منافع بخش بنانے کی راہ پر لے جایا جاسکے۔ نیتی آیوگ ان اصلاحات کو آگے لے جانے کے لئے کچھ ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے آر ایم آئی کے مینجنگ ڈائریکٹر کلے اسٹینجر نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کاری کی مشکلات کے ایک مضبوط اور دیرپا حل کے لئے پالیسی میں اور ساتھ ہی ساتھ تنظیمی سطح پر،  بندوبست اور ٹیکنالوجی  سےمتعلق  اصلاحات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ مختلف ریاستوں نے اصلاحات کے مختلف طریقوں کے ساتھ اپنے تجربات بیان کئے ہیں اور اپنے  پالیسی تجربات کا ایک خاکہ پیش کیا ہے جس سے ہم سیکھ سکتے ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (ش ح۔ش ر۔ ف ر  (

 

U-7399



(Release ID: 1741824) Visitor Counter : 240