صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19  کی ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین صورت حال


ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 49.85کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے فراہم کرائے گئے

لوگوں کو دیئے جانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  اور نجی اسپتالوں کے پاس 2.75کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی موجود ہیں

Posted On: 03 AUG 2021 9:37AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لئے اور اس کے د ائرے کار کو ملک بھر میں وسعت دینے کے لئے پابند عہد ہے۔کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کو ہمہ گیر بنانے کے لئے تیسرے مرحلے کی ابتدا 21 جون 2021 کو ہوئی تھی۔ٹیکہ کاری مہم میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسینوں کی فراہمی،قبل از وقت ویکسین کی فراہمی  کے ذریعہ اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ ریاستیں اور علاقے ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو متوازن بنا سکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین بلا قیمت فراہم کرکے ان کی مدد کرتی رہی ہیں۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو ہمہ گیر بنانے کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین خریدے گی اور اس کا 75 فیصد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلاقیمت مہیا کرائے گی۔

ویکسین کی خوراکیں

(03 اگست 2021 کو)

سپلائیڈ

49,85,51,660

پائپ لائن میں

20,94,890

کھپت

47,52,49,554

بقایا دستیاب

2,75,88,573

 

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک تمام وسائل کااستعمال کرتے ہوئے 49.85 کروڑ سے زیادہ (49,85,51,660) افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور مزید  20,94,890  ویکسین کی خوراکیں روانہ کی جارہی ہیں۔

ان خوراکوں میں سے، آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، مجموعی طور پر47,52,49,554 خوراکیں لوگوں کو دی گئیں،جس میں ضائع ہونے والی مقدار بھی شامل ہے۔

لوگوں کو دیئے جانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  اور نجی اسپتالوں کے پاس 2.57کروڑ سے زیادہ (( 2,75,88,573 ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی موجود ہیں۔

******

 

 ( ش ح ۔س  ب ۔ رض)

U- 7388



(Release ID: 1741764) Visitor Counter : 187